🗓️
فیصل آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے نواز شریف کو دکھ ہوا، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا، آئی ایم ایف معاہدے کےمطابق سبسڈی صفر کرنی ہے۔
فیصل آباد میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مستحقین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بیڈ گورننس کے ایشو کو اب ختم کیا جائے گا، مہنگائی میں عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ ساڑھے 3 سال میں بیڈ گورننس تھی، آئی جی اسلام آباد نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا، آئی جی اسلام آباد نے اپنے مطالبات پیش کیے، ہم مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، سبسڈی صفر کرنے کیلئے پٹرول مہنگا کرنا پڑا، انتخابات کی طرف جاتے تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا، آئی ایم ایف معاہدے کے بغیر ورلڈ بینک پیسے نہیں دے گا، عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، سابق وزیراعظم نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے کم کیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے دستخط ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں گورننس نہیں تھی صرف انتقام لیا گیا، 25 مئی کو پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام تھا، یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب یہ لوگ روز سیاسی مخالفین کو گالیاں نکال رہے ہیں، کل کے جلسے میں 8 سے 10 ہزار کرسیاں لگائی گئیں۔
مشہور خبریں۔
یمن جنگ بندی کے لیے نیا منصوبہ پیش
🗓️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:عرب امن گروپ نے یمن میں جنگ کے خاتمے کا منصوبہ
اپریل
پروازوں کی پابندیوں کی منسوخی کا اسرائیل سے تعلقات سے کوئی تعلق نہیں: ریاض
🗓️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ہفتے
جولائی
یوکرین کے لیے 40 بلین ڈالر کے امدادی پیکج پر ٹرمپ کا اعتراض
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے 40 بلین
مئی
شوکت ترین کی اسٹیٹ بینک پر حکومت کا کنٹرول برقرار رہنے کی یقین دہانی
🗓️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے
جنوری
کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان
جنوری
کیا امریکہ اور اس کے عربی چیلے یمنی فوج کو کنٹرول کر سکتے ہیں؟امریکی میڈیا کی زبانی
🗓️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: عسکری امور میں مہارت رکھنے واکے امریکی میگزین نے امریکہ
دسمبر
لاوروف نے نیتن یاہو کو خبردار کیا
🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اسرائیل کے ان اقدامات کی
ستمبر
لاہور میں ہفتہ، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
🗓️ 30 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس تیزی سے پھیل
اپریل