?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک امریکی بینک نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے فنڈنگ حاصل نہیں کرسکا تو اسے قرضوں کی ادائیگیاں روکنی پڑیں گی۔
دوسری جانب واشنگٹن میں سفارتی حلقے اشارہ دے رہے ہیں کہ اسلام آباد اور آئی ایم ایف کا معاہدہ جلد ہی ہونے والا ہے۔البتہ رپورٹ تیار کرنے والی بینک آف امریکا کی ٹیم نے کہا کہ چین، جو ایک قریبی اتحادی ہے، ملک کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے پاکستان کو بچا سکتا ہے۔
بینک کے ماہرین کی ٹیم میں اس کی ماہر معاشیات کیتھلین اوہ بھی شامل ہیں جنہوں نے لکھا کہ ’چین کے پاس قریبی مدت میں ریلیف دینے کی کنجی ہے کیونکہ یہ سب سے بڑا قرض دہندہ ہے، چین اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کے ساتھ، چین کے اپنے دیرینہ اتحادی کو بیک اسٹاپ فراہم کرنے کے لیے سامنے آنے کی امید بڑھ رہی ہے۔
بلوم برگ نیوز ایجنسی نے ماہر اقتصادیات کیتھلین اوہ کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ ’جب تک ادائیگی جلد نہیں ہو جاتی، جمود کی حالت ناگزیر نظر آتی ہے۔“
انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد بھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’کیا اور کب پاکستان آئی ایم ایف سے اگلی قسط وصول کر سکتا ہے‘۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے معطل شدہ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے متعدد پالیسی اقدامات نافذ کیے، جن میں ٹیکسوں کی شرح، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور شرح سود کو 25 سال کی بلند ترین سطح تک بڑھانا شامل ہے۔
سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ چند روز میں معاہدہ ہونے کا امکان ہے، حالانکہ اس سے قبل پاکستان اس طرح کی ٹائم لائنز کو پورا نہیں کرسکا۔
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پاکستان کو جون تک تقریباً 3 ارب ڈالر کا قرضہ ادا کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ 4 ارب ڈالر کے رول اوور ہونے کا امکان ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے اوائل میں چین کے صنعتی اور کمرشل بینک کی جانب سے قرض کے رول اوور نے پاکستان پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد کی، ’جس کے ذخائر صرف چند ہفتوں کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔‘
عالمی ریٹنگ ایجنسی، فِچ ریٹنگز نے ملک کی معاشی صورتحال پر اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ ’پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا حقیقی خطرہ موجود ہے،’جیسا کہ اسے تفویض کردہ موجودہ ریٹنگ میں اشارہ کیا گیا تھا۔
ہانگ کانگ میں مقیم فِچ کے ڈائریکٹر کرسجنیس کرسٹینز نے بلومبرگ کو بتایا کہ امکان زیادہ ہے، لیکن یہ 50 فیصد سے بھی کم ہے’۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستانی روپے نے اس سال اب تک اپنی قدر میں تقریباً 20 فیصد کمی دیکھی ہے، اگر فنڈنگ مکمل نہیں ہوتی تو یہ مکمل طور پر ممکن ہے کہ آپ کرنسی کی قدر میں مزید کمی دیکھیں گے۔
تاہم واشنگٹن میں سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان معاہدے پر دستخط کرنے کے ’حقیقتاً قریب‘ ہے اور اسے آئندہ چند روز میں حتمی شکل دی جا سکتی ہے، گزشتہ ہفتے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی ہی امیدوں کا اظہار کیا تھا۔
گزشتہ ہفتے واشنگٹن کے دورے کے دوران، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہمیشہ کی طرح جاری ہیں اور ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے، اور اس غیر یقینی صورتحال کے معاشی اثرات بھی ہیں۔
انہوں نے تمام عاملی مالیاتی اداروں پر زور دیا تھا کہ وہ ’ہمارے لوگوں کو ریلیف فراہم کریں، ملک کی معاشی صورتحال خاص کر نچلے طبقے کے لیے کسی تباہی سے کم نہیں‘۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا ایشیائی مشن؛ امن قائم کرنا، دولت کمانا یا سیاسی مہم جوئی؟
?️ 27 اکتوبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی جزوی بندش کے باوجود مشرقی ایشا
اکتوبر
سیمی کنڈکٹر کا منصوبہ انتہائی اہم، نوجوانوں کو مزید آگے لیکر جانا ہے، وزیراعظم
?️ 21 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
اسرائیلی ٹی وی کا گزشتہ دنوں غزہ کے 100 مقامات پر بمباری کا اعتراف
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے ٹی وی چینل 12 نے اعتراف کیا
اکتوبر
اسرائیل کو اسٹریٹیجک شکست اور بے مثال داخلی اختلافات کا سامنا ہے
?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے امور کے ایک ماہر نے مختلف محاذوں
اپریل
امریکہ نے معلوماتی جنگ شروع کر دی ہے: روسی اہلکار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے
فروری
100 سے زائد انسانی حقوق اور امدادی اداروں نے غزہ میں بھوک کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ کیا
?️ 25 جولائی 2025100 سے زائد انسانی حقوق اور امدادی اداروں نے غزہ میں بھوک
جولائی
پی ٹی آئی ارکان کا اسپیکر کی عدم موجودگی کے باوجود اسپیکر آفس جانے کا فیصلہ
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسپیکر کی عدم موجودگی
دسمبر
ترک صدر کا ایک بار پھر اسرائیل پر زبانی حملہ
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: ترک صدر نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں
نومبر