آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد، نگران وزیرخزانہ کی حکومتی اقدامات پر بریفنگ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نگران وفاقی وزیر خزنہ شمشاد اختر نے پاکسان کے دورے پر موجود عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے مشن کو معاشی صورت حال بہتر کرنے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نگران وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے وفد کا استقبال کیا اور اسٹینڈ بائی انتظامات پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر نے وفد کو بتایا کہ حکومت معاشی صورت حال بہتر کرنے کے لیے مالی اقدامات کر رہی ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کیے گئے جامع اقدامات اور گردشی قرضے سے نمٹنے کے لیے حکومت کی حکمت عملی پر بھی بات کی گئی۔

بیان میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے پہلی سہ ماہی کے اہداف پورے کرنے کے لیے کیے گئے حکومتی عزم کو سراہا اور حکومتی کوششوں اور چند خراب شعبوں میں کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے ملک کو معاشی استحکام کے لیے اسی راستے پر گامزن رکھنے کے لیے مذکورہ کوششیں مزید جاری رکھنے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

وزرات خزانہ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرخزانہ نے عالمی ادارے کی جانب سے تعاون جاری رکھنے پر ان کی تعریف کی اور معاہدے کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے اور معاشی اہداف کا حصول یقینی بنانے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں پاکستان میں موجود آئی ایم ایف کے نمائندے ایستھر پیریز روئز، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد، ایف بی آر کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین عاکف سعید، سیکریٹری خزانہ، آئی ایم ایف وفد کے دیگر اراکین اور خزانہ ڈویژن کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا مشن رواں برس جولائی میں طے پانے والے 3 ارب ڈالر قرض پروگرام کے تحت تعین کیے گئے اہداف کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان کے ساتھ کاروباری معاملات؛ ٹرمپ کا نیا قانونی چیلنج

?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:اگر امریکی محکمہ انصاف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

سوڈان میں "ریپڈ ری ایکشن فورسز” کے جرائم کے چونکا دینے والے اکاؤنٹس

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سوڈان کے دارفور میں ریپڈ ری ایکشن

امریکی مسلمان قانون ساز نے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کو وحشیانہ قرار دیا

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں

پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، پنجاب میں الیکشن کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

الیکشن وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع

?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں

پیپلزپارٹی مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ گورنر پنجاب

?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے

غزہ کی پٹی میں وحشیانہ جرائم

?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے چھاتہ بردار ڈاکٹر یوول گرین کے

پاکستان کے یورپی یونین سے اہم اور وسیع تعلقات ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے