?️
راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان کی سب سے بڑی انٹرن شپ میں مُلک بھر سے طلبہ کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کی 6 ہفتوں پر مشتمل سمر انٹرن شپ میں 33 شہروں کے 6500 سے زائد طلبہ نے شرکت کی، ملک بھر کے 150 سے زائد سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں سے طلبہ شریک ہوئے۔
تعلیم و تربیت سے بھر پور سمر انٹرن شپ میں ملک کی نامور شخصیات کی طلبہ سے خصوصی نشستوں کا انعقاد کیا گیا، طلبہ نے پی ایم اے کاکول، این سی ٹی سی پبی، پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ سمیت متعدد فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔
طلبہ نے پاک افواج کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ساتھ سمر انٹرن شپ کے طلبہ کی خصوصی نشستوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ سمر انٹرن شپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ انٹرن شپ کے اختتام پر طلبہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اعزازی سند سے بھی دی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب: کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلئے خصوصی ہدایات جاری
?️ 3 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں کورونا سے فوت افراد کی تدفین کیلئے خصوصی ہدایت
اپریل
خطے میں امن کیلئے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے: آرمی چیف
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
مارچ
برطانیہ قطر کے ساتھ گیس معاہدے کا خواہاں
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت قطر کے ساتھ گیس کے
نومبر
قتل اور گولیاں؛ صہیونیوں کے جرائم کی عکاسی کا کفارہ
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جارحیت کی تاریخ قتل و غارت گری،
مئی
امریکہ کی مغربی سعودی عرب میں اپنے فوجی اڈوں کی توسیع
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد تنظیم سینٹکام کے ترجمان نے مغربی سعودی عرب
فروری
ہم ایک کمزور فوج بن چکے ہیں جو دیوار کے پیچھے چھپ جاتی ہے: صیہونی جنرل
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے غزہ
اگست
تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقرر
?️ 12 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے تین حلقوں کے ضمنی انتخابات
اگست
عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا خطاب پانچ بجے نشر
نومبر