آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف ارکان کی اکثریت سے بنائیں گے:عمران خان

?️

لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف ارکان کی اکثریت سے بنائیں گے، اتحادیوں سے بنی حکومت کو ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، مفاداتی اور ضمیرفروشوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے پیش نظر ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کی گئی۔

مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا، وزیراعظم نے کہا کہ امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق جلد پالیسی تشکیل دی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی حکومت کو ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، پی ٹی آئی ارکان کی اکثریت سے آئندہ حکومت بنائیں گے، قربانیاں دینے والے کارکنان کو آگے لایا جائے گا،پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے، مفاداتی اور ضمیرفروشوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے، تحریک انصاف کا ووٹ بینک تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کی قائدین چودھری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی، حسین الٰہی نے ملاقات کی۔

پرویز الٰہی نے ارکان اسمبلی سے رابطوں سے متعلق اعتماد میں لیا۔ دوسری جانب صدر مملکت نے شہباز شریف کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام تجویز کیا ، گلزار احمد کی نامزدگی سے اتفاق یا کوئی اور نام تجویز کریں ، 6 اپریل تک جواب نہ ملا تو نگران وزیراعظم کا تقرر آئین کے مطابق کر دیں گے۔

مشہور خبریں۔

اردوغان نے ایک بار پھر فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو کی رکنیت روکنے کی دھمکی دی

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:   ترک صدر رجب طیب اردوغان نے فن لینڈ اور سویڈن

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو شوکاز جاری

?️ 2 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پنجاب  کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل کے سابق

مکھیوں‌ کی قدرتی صلاحیت سے متعلق ماہرین کی اہم تحقیق

?️ 16 اکتوبر 2021لندن (سچ خبریں) ماہرین نے مطالعے کے دوران اس بات کو تلاش

بی بی سی کی ٹونی بلیئر سے متعلق انکشاف

?️ 12 اکتوبر 2025بی بی سی کی ٹونی بلیئر سے متعلق انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے

شہبازشریف کی حریت راہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کے جعلی مقدمے میں ملوث کرنے کی مذمت

?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف کا ممتاز حریت راہنما محمد یاسین ملک کو دہشت

افغانستان میں زلزلے سے 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 1500 زخمی

?️ 22 جون 2022سچ خبریں:     طالبان کے نائب وزیر برائے قدرتی آفات شرف الدین

ایکس کی بندش قومی سلامتی، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے، وزارت داخلہ کی عدالت میں رپورٹ جمع

?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے