?️
سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے 5 جولائی کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ 5 جولائی کو اقتدار کے بھوکے ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے ایک آئینی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا، جس سے ملک کی ساکھ اور ترقی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض آباد دھرنا ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ ترین باب ہے، شاہد خاقان عباسی
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ 5 جولائی 1977ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اور اس دن کا نقصان ہم کبھی بھر نہیں سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ضیاء الحق نے ملک میں مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی اور تقسیم کے بیج بوئے، اور ملک کو دہشت گردی، کلاشنکوف اور منشیات کے کلچر کی دلدل میں دھکیل دیا، ساتھ ہی انسانی حقوق کی پامالی بھی کی۔
شازیہ مری نے کہا کہ شہید بھٹو کا قصور یہ تھا کہ وہ ایک بہادر اور مقبول ترین لیڈر تھے۔ جمہوریت کا مطالبہ کرنے والوں پر ضیاء نے جو مظالم ڈھائے، اس پر انسانیت بھی شرمندہ ہے۔ اسی آمر نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو جیل میں قید و بند کی صعوبتیں دیں۔ شازیہ مری نے سلام پیش کیا شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کو، جنہوں نے جنرل ضیاء کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئیں۔
شازیہ مری نے جیالوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آمر ضیاء کے دور میں جمہوریت کی خاطر کوڑے کھائے، قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں، اور جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ ان کی قربانیوں کی وجہ سے آمروں اور کٹھ پتلیوں کا دور اب ماضی بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کو ’بغاوت پر اکسانے‘ پر میجر (ر) عادل راجا کو 14، کیپٹن (ر) حیدر مہدی کو 12 سال قید کی سزا
انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستان کا حال اور مستقبل صرف جمہوریت میں ہے، اور ہم پُرعزم ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت 1973ء کے متفقہ آئین اور پارلیمانی نظامِ جمہوریت کے تحفظ اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب
?️ 17 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ
ستمبر
ملکی مہنگائی کو ہمیں کنٹرول کرناہے:محمود خان
?️ 13 نومبر 2021کرک(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی ملک میں مہنگائی کا
نومبر
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
?️ 25 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، قاہرہ
اکتوبر
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کےلیے شیڈول جاری
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی
اکتوبر
پاور ڈویژن کی محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئےاقدامات کی ہدایت
?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں
جون
سعودی سماجی کارکنوں کے سروں پر لٹکتی تلوار
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں پھانسیوں کے عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ
جون
صیہونی قابض درندے فلسطینی شہداء کی لاشوں کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کے سرکاری میڈیا کے دفتر نے یہ اعلان کرتے
دسمبر
پیپلزپارٹی کو جب بھی حکومت ملی عوام کو روزگار دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا
?️ 30 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جب
نومبر