🗓️
سچ خبریں: احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
احسن اقبال نے امریکی سفارت خانے میں امریکہ کے 248ویں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سینیٹر کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کے بارے میں اہم مطالبہ
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ سے توقعات رکھتے ہیں، اور جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری حق خود ارادیت کی حمایت کے لیے امریکا سے مثبت امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اتنے ہی پرانے ہیں جتنا خود پاکستان ہے۔ حال ہی میں امریکی عوام کی کرکٹ کے کھیل میں گہری دلچسپی دیکھی گئی، جس سے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ممالک کے لاکھوں لوگ لطف اندوز ہوئے۔
مزید پڑھیں: غزہ کی حمایت پر پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، ایرانی صدر
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ترین ملک ہے، جو قدرتی، انسانی وسائل اور صلاحیتوں سے مالامال ہے۔ 60 فیصد پاکستانیوں کی عمر 30 سال سے کم ہے، باصلاحیت نوجوان ہماری آبادی کا اہم ترین اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان کو جدت، صنعت کاری، اور اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
New Zealand man goes missing during Mount Merbabu hike
🗓️ 25 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
نیتن یاہو کی کابینہ کے 3 وزراء نے استعفی دیا، وجہ ؟
🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے 17ویں روز
اکتوبر
ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
🗓️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کا زور
فروری
انگلینڈ میں مہنگائی میں غیرمعمولی اضافہ
🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے نتائج
اگست
ہم نے سعودی وزارت دفاع اور شاہ خالد ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا: یمنی فوج
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ رات کی
دسمبر
شباک کے سابق سربراہ کی نیتن یاہو کے خلاف شدید تنقید
🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی اندرونی انٹیلی جنس تنظیم شباک کے سابق سربراہ
ستمبر
سعودی عرب کے لیے سب سے بڑا درد سر
🗓️ 30 مئی 2021سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کے ذریعہ یمن پر حملہ کرنے کے چھ
مئی
بن سلمان کا علاقائی دورہ
🗓️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے
دسمبر