?️
سچ خبریں: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم قواعد و ضوابط کی بات کر رہے ہیں اور جب قوانین بن جائیں گے تو ایکس پر پابندی ختم ہو جائے گی۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہ کر ذہنی طور پر پریشان ہو گئے ہیں،ایک طرف وہ کہہ رہے ہیں کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے اور دوسری طرف کہہ رہے ہیں کہ محسن نقوی فوج کا نمائندہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹا گرام، ایکس اور یوٹیوب پر پابندی لگائی جائے‘
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی ان کی خواہشات پوری کرنے کو تیار ہے، لیکن خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، انہیں خواب دیکھنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے معافی مانگیں، یہ تسلیم کریں کہ انہوں نے یہ سب کیا، غلطی ہوئی، پہلے آگ لگا دیں اور پھر معافی مانگ لیں، ایسا نہیں ہوتا۔
سوشل میڈیا قوانین کے بارے میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں ہیں، بلکہ ہم قواعد و ضوابط کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعدد ممالک میں سوشل میڈیا کے لیے قوانین موجود ہیں اور ہر ملک میں مسائل کے حل کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں، آزادی بیان کا غلط استعمال ہوتا ہے اور ہمارے معاشرے میں بگڑی ہوئی روایات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔ ڈیجیٹل دہشتگردی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کی جاتی ہے، قوانین بن جائیں تو ایکس پر پابندی ختم ہو جائے گی اور تمام اکاؤنٹس قواعد و ضوابط کے تحت چلنے چاہئیں۔
عظمیٰ بخاری نے سولر پروگرام کے بارے میں کہا کہ 100 سے 200 یونٹ والے صارفین کو سولر فراہم کریں گے اور 200 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو بھی سولر دیں گے۔
مزید پڑھیں: ’ایکس‘ پر پابندی ختم کی جائے، خواجہ سعد رفیق
انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی تکالیف کا احساس ہے، نواز شریف نے آئی ایم ایف سے جان چھڑا دی تھی، لیکن اب آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے سخت شرائط ہیں جنہیں ہم بھگت رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں
دسمبر
پی ٹی آئی رہنماؤں پر مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد
?️ 12 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا
اپریل
ترکی نے چین اور فرانس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف کیا
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس کے
فروری
صیہونی اور امریکہ کے تعلقات کو معمول پر لانے میں اکثر سعودیوں کی منفی رائے
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: واشنگٹن ریسرچ سینٹر نے ایک علاقائی کمپنی
جنوری
صنعا نے لبنان اور شام کے دروازوں سے خطے کے خلاف اسرائیل کی عظیم الشان سازش کے بارے میں خبردار کیا ہے
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے جولانی حکومت
دسمبر
ہواوے نے سال کے اختتام پر دوسرا فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ’ہواوے‘ نے سال کے
دسمبر
فیلڈ مارشل کی سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی
?️ 30 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور
اگست
کیا حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ہو سکتے ہیں؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر ایک بار پھر مفاہمت، مذاکرات،
جون