پیرس اولمپکس ہمیں راس نہیں آیا؛ناکامی پر ناکامی

پیرس اولمپکس ہمیں راس نہیں آیا؛ناکامی پر ناکامی

?️

سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کے دوران پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف ایک اور ایونٹ میں ناکام ہوگئے۔ دونوں مکس 10 میٹر ایئر پسٹل کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، فرانس کے دارالحکومت میں جاری مقابلے میں کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کا مجموعی اسکور 571 رہا۔ قومی شوٹرز کی جوڑی 17 ٹیموں میں سے 14 ویں پوزیشن پر رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل لانے کی واحد امید

پہلی کوشش میں پاکستانی شوٹرز نے 189 کا اسکور بنایا، کشمالہ طلعت نے 97 اور گلفام جوزف نے 92 اسکور کیا۔

دوسری باری میں 195 کا اسکور بنایا، کشمالہ طلعت نے 97 اور گلفام جوزف نے 98 اسکور کیا۔

تیسری اور آخری کوشش میں دونوں نے 187 کا اسکور بنایا، کشمالہ طلعت نے 93 اور گلفام جوزف نے 94 اسکور کیا۔

گزشتہ روز بھی پیرس اولمپکس کے دوران پاکستانی شوٹرز نے مایوس کن کارکردگی دکھائی تھی۔

10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں قومی شوٹرز فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔

مردوں کے مقابلے میں گلفام جوزف 33 میں سے 22 ویں نمبر پر رہے اور ان کا مجموعی اسکور 571 تھا۔ خواتین کے مقابلے میں کشمالہ طلعت 44 میں سے 31 ویں نمبر پر آئیں اور ان کا اسکور 568 رہا۔

اسی طرح، پاکستانی تیراک احمد درانی اور جہاں آرا نبی بھی مایوس کن کارکردگی کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

احمد درانی کا 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں وقت ایک منٹ 58 سیکنڈ رہا جو ان کے قومی ریکارڈ ایک منٹ 55 سیکنڈ سے کم تھا۔

وہ 25 کھلاڑیوں میں آخری نمبر پر رہے جبکہ رومانیہ کے ڈیوڈ پوپووجی ایک منٹ 45 سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال پاکستان اولمپکس کے سربراہ پر برس پڑے ‘مزید تذلیل قابل قبول نہیں’

جہاں آرا نبی نے 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں دو منٹ 10 سیکنڈ کا وقت لیا اور 30 ایتھلیٹس میں 26 ویں نمبر پر آئیں۔

پاکستان کے دونوں تیراکوں کی طرح، جنوبی ایشیا کے دیگر تمام تیراک بھی وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے اولمپکس میں شریک ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کے لئے ہتھیاروں کا استعمال محدود

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو دیے گئے ہتھیاروں

جنگ بندی کی تجویز کے بارے میں لبنانی حکام کے شرایط

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین کے بیروت کے دورے اور جنگ

عراق کے شمال سے جنوب تک ترکی کی جارحیت سے ناراض ہیں: فواد حسین

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:  عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے اعلان کیا کہ بغداد

پیلوسی کا ایشیائی دورہ آج سے شروع

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:    امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پلوسی جمعہ کو کانگریس

سپریم کورٹ کے جج نے جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف شکایات پر اپنی رائے چیف جسٹس کو بھیج دی

?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود نے

صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کی مخالفت

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:دوحہ، قطر میں ہونے والے مذاکرات کے مندرجات کے بارے میں

نااہلی کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نااہلی برقرار رہے گی

طارق فاطمی معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر

?️ 20 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے