سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے سابق وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
اے ٹی سی لاہور میں جج خالد ارشد نے جناح ہاؤس، تھانہ شادمان، اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات پر حیرانی کا اظہار
سماعت کے دوران، عدالت نے حافظ فرحت عباس اور امتیاز محمود کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیں۔
عدالت نے فواد چوہدری، اسد عمر، مسرت جمشید، اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور کرلیں۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں 43 ملزمان کی ضمانتوں میں 7 ستمبر تک توسیع کی گئی، جبکہ تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 11 ستمبر تک توسیع دی گئی۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی عارضی اجازت اور ان کا ردعمل
زمان پارک کے سامنے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانتوں میں 12 ستمبر تک توسیع کی گئی، جبکہ عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 17 ملزمان کی ضمانتوں میں 13 ستمبر تک توسیع دی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ سرور روڈ، تھانہ شادمان، اور تھانہ گلبرگ میں درج ہیں۔
مشہور خبریں۔
فرانس کا ریکارڈ توڑ فوجی بجٹ
جولائی
صیہونی معیشت کو بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟
جنوری
نیٹو مولڈووا کو ہڑپ کرنے کے درپے!
دسمبر
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کو طویل مدت تک نظرانداز کرنا ممکن نہیں:مصر
مئی
الحشد الشعبی امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر
اگست
وفاقی وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال مئی میں طے ہونے کی امید
اپریل
لاہور: عمران خان عدالت میں پیش، 3 مقدمات کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع
اپریل
صدارت کے لیے نااہل قرار دیے جانے پر ٹرمپ کا ردعمل
دسمبر