سچ خبریں: جماعت اسلامی کے ترجمان نے حکومت پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری طرف گرفتاریاں کر کے ڈبل گیم کھیل رہی ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے ایک بیان میں اسلام آباد جانے والی خواتین کے قافلے کو روکنے کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف طاقت کا استعمال
انہوں نے کہا کہ خواتین کا قافلہ پُرامن طریقے سے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لیے جا رہا تھا، اور احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے خواتین کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور پنجاب پولیس نے دھرنے میں جانے والی خواتین کو بسوں سے زبردستی اتارا۔
دوسری جانب مری روڈ لیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔
آج دھرنے میں خواتین کا جلسہ ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا دھرنا کب تک جاری رہے گا؟
جماعت اسلامی اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بھی آج ہوگا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی جماعت اسلامی کو تکنیکی کمیٹی کے جائزے سے آگاہ کرے گی۔
مشہور خبریں۔
ہماری فوج کسی سرپرائز حملے کے خوف سے پوری طرح الرٹ: صیہونی میڈیا
اگست
سعودی انسانی حقوق کے کارکن کو عجیب سزا
اپریل
پاکستان کی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟
جون
بن سلمان بیجنگ سرمائی اولمپکس سے کیوں غیر حاضر ہیں؟
مارچ
امریکی سیاست خونی جنگوں سے جڑی ہوئی ہے:روسی عہدہ دار
جولائی
بشار الاسد نے ماسکو میں پناہ لی
دسمبر
عراق میں داعشی جاسوس خواتین
جون
بار بار الیکشن ہونے سے صیہونیوں کو اربوں کا نقصان
نومبر