اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج برہم؛ وجہ؟

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج برہم؛ وجہ؟

?️

سچ خبریں: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی غیر حاضری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات کی سماعت کی۔ اس دوران علی نواز اعوان، واثق قیوم، عامر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور عامر مغل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فوج، سیاسی قیادت انسداد دہشت گردی پالیسی پر نظرثانی کیلئے متفق

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ کسی کی بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول نہیں ہوگی۔ یہ کوئی عذر نہیں کہ میں شہر سے باہر ہوں تو پیش نہیں ہو سکتا۔ حاضری پوری نہ ہونے کی ذمہ داری ملزمان پر ہے یا عدالت پر؟

پی ٹی آئی کے وکلا نے جواب دیا کہ حاضری پوری کرنا ملزمان کی ذمہ داری ہے۔ اس پر جج نے کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔ اگلی پیشی پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ آئندہ پیشی پر حاضری کی مکمل یقین دہانی کرائی جائے گی تو پھر وارنٹ کا معاملہ دیکھا جائے گا۔

وکلا صفائی نے درخواست کی کہ ایک موقع دیا جائے، اگلی پیشی پر تمام ملزمان پیش ہوں گے۔ اس پر جج نے کہا کہ جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا۔ عدالتی مفرور کو اشتہاری قرار دینے کے لیے 30 دن ضروری نہیں ہیں۔ میں نے ان کیسز کو انجام تک پہنچانا ہے، اس میں آپ کا ہی فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

جج نے مزید کہا کہ یہ تماشا بنا ہوا ہے، ایک آتا ہے دو نہیں آتے۔ 8 جولائی کو کوئی بیمار ہو، بخار ہو، کچھ بھی ہو، جو نہ آیا اسے اشتہاری قرار دیا جائے گا۔ 8 جولائی کے بعد کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے۔

بعد ازاں عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات کی ترکی کی فوجی صنعت میں سرمایہ کاری

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:  متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ایک وفد نے ترکی

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان، یورپی یونین

?️ 23 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹجک مکالمے

برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپس کی آخری رسومات ادا، ملک بھر میں توپوں کی سلامی دی گئی

?️ 10 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپس کی آخری رسومات

انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر

?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )

پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس مل گیا

?️ 10 جنوری 2024پشاور:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن

مغربی کنارے میں ایک نوجوان فلسطینی کی شہادت

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:  مغربی کنارے کے شہر طوباس کے قصبے طمون پر صیہونی

طالبان حکومت کی اہم ترین شخصیات

?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کی جانب سے نئی حکومت بنانے کی کوشش نے اس

20 سال پرانے زخم پر امریکی نمک

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: مسرور بارزانی، کردستان ریجن کے وزیر اعظم کی واشنگٹن کی حالیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے