?️
سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو متاثر کر سکتی ہے، جبکہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل نے کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟
اجلاس میں پاکستان، ایران، اردن، بنگلہ دیش، فلسطین، ماریطانیہ، مراکش، کیمرون، یمن اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی ہے۔
انہوں نے غزہ میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور وہاں اسکولوں، اسپتالوں، امدادی قافلوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل نے انسانی بنیادوں پر جانے والی امداد بھی روک رکھی ہے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو او آئی سی سے بہت ساری توقعات ہیں اور دنیا کو اس وقت جنگ نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب
اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیل کے خلاف فیصلہ دیا ہے اور غزہ تک امداد کی فراہمی کے تمام راستے کھولے جائیں۔
مشہور خبریں۔
یوٹیوب پر ہنگامی طبی امداد کے مواد کی تلاش کو آسان بنا دیا گیا
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے
جنوری
اسرائیل سرکاری طور پر بچوں کی قاتل حکومت
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری
جون
بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے، افغانستان اور امریکہ کی ذلت آمیز شکست
?️ 1 ستمبر 2021(سچ خبریں) 20 سال افغانستان پر قابض رہنے والا امریکا افغانستان سے
ستمبر
امریکہ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی سلامتی امور نے کانگریس
مارچ
شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کو ایک ناکارہ ادارہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت بیان جاری کردیا
?️ 30 مارچ 2021شمالی کوریا (سچ خبریں) اقوام متحدہ جو اس وقت ایک ناکارہ اور
مارچ
وزیر اعظم کے بیان سے فارن سروس افسران سخت ناراض
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے 19 ممالک میں تعینات افسران سے
مئی
اوچھے ہھتکنڈے میدان میں ناکامی کی علامت
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر کا خیال ہے کہ جب
نومبر
صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری
?️ 25 جولائی 2025صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری اسرائیلی اخبار معاریو
جولائی