🗓️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’حج پر جانا چاہتی ہوں، نام ای سی ایل سے نکالا جائے‘، زرتاج گل کا عدالت سے رجوع
یاد رہے کہ 23 جولائی کو پشاور ہائی کورٹ نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر یورپ جانے سے روکا گیا۔
اس سے پہلے بھی عمرہ کے لیے جاتے ہوئے انہیں روکا گیا تھا اور اب دوبارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر یورپ جانے سے روکا گیا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں درج ایک ایف آئی آر کی بنیاد پر شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، حالانکہ اس ایف آئی آر میں وہ ضمانت پر ہیں۔
ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ کے خط کے تحت ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔
شوکت یوسفزئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ہمیں کلیئر کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان سمیت دیگر 28 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے کہا کہ ڈی جی سے بات ہوئی ہے اور اگر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے انہیں کلیئر کر دیا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
بعد ازاں، عدالت نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فلسطین میں کہیں بھی محفوظ نہیں
🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں آج کی صیہونی مخالف کارروائی
جنوری
امریکہ میں بدعنوانی کے بارے میں ٹرمپ کا بیان
🗓️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے ٹرمپ پیر کے روز
اکتوبر
سیاہ براعظم میں مغربی ممالک کا اثر و رسوخ ختم
🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: ماسکو میں اریٹیریا کے سفیر Bitros Tsigai نے کہا کہ
جنوری
یورپ معاشی خودکشی کی راہ پر گامزن
🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی توانائی کی سلامتی کونسل کے سینئر مشیر اس بات پر
اکتوبر
یوکرین جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ یوکرینی قیدی کا انکشاف
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:روسی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے یوکرینی فوجی کا کہنا ہے
جون
صیہونی حکومت کی ایک بڑی ویب ہوسٹنگ کمپنی ہیک
🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ہیکر گروپ "بلیک شیڈو” نے مقبوضہ
اکتوبر
عالمی تنظیموں، مالیاتی اداروں کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان
🗓️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر
اگست
پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی
🗓️ 5 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) دنیا کے اکثر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس
جنوری