?️
سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے فیصلے کا انتظار ہے، ورنہ یہ تحریک نیا رنگ دکھائے گی اور پورے ملک میں مکمل پہیہ جام کریں گے۔
راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومتی اراکین ہمارے ساتھ بیٹھتے ہیں تو مطالبات سے اتفاق کرتے ہیں، لیکن میڈیا کے سامنے کہتے ہیں مطالبات درست ہیں مگر ممکن نہیں۔ حکومت جتنا وقت لینا چاہتی ہے لے لے، ہم یہاں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا حکومت پر ڈبل کھیل کھیلنے کا الزام
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ سمدھی، بھتیجی، چاچا سب سن لیں، ہم یہاں سے جانے والے نہیں ہیں۔ کراچی میں بھی دھرنا شروع ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے امن اور نئے سیاسی کلچر کی خاطر فیصلہ کیا ہے۔ آج 7ویں روز ہے اور ہم پوری قوت کے ساتھ مری روڈ پر موجود ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں دھرنے کی حمایت نہیں کریں گی تو عوام ان سے حساب لیں گے۔
اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ہم نے مارچ کا فیصلہ کرنا ہے۔ شہباز اور زرداری صاحب! پاک ایران گیس پائپ لائن پر کیوں کام نہیں ہو رہا ہے؟ کیا امریکہ کہتا ہے کہ ایران سے گیس نہیں لینی؟
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں کی آماجگاہ بنا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کے دھرنے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسرائیل نے جنگی جرائم، خواتین اور بچوں کا قتل عام کیا ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پوری دنیا سوگوار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا غرور حماس نے خاک میں ملا دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاک فوج نے جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کیلئے ’زیڈ ٹین ایم ای‘ اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کرلیے
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج نے اپنے مربوط جنگی ردعمل کو
اگست
غزہ میں فوری طور پر کانکس اور خیمے بھیجنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے:فلسطینی اتھارٹی کی اپیل
?️ 15 نومبر 2025 غزہ میں فوری طور پر کانکس اور خیمے بھیجنے کے لیے
نومبر
پاکستان نے افغان مہاجرین کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین
اگست
ترکی سعودی تعلقات کی نئی لہر پر ایک نظر
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی وزیر دفاع کے دورہ آنکارا کو ترک میڈیا میں
جولائی
تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ہم ترک حملوں کا جواب دیں گے: عراق
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کو صوبہ نینوا میں
جون
شرم الشیخ اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصر میں شرم الشیخ اجلاس کی میزبانی مصری وزیر اعظم
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی وسیع زمینوں پر قبضہ
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں 14.7 ہیکٹر فلسطینی اراضی پر
اپریل
نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ، یائر لاپڈ نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا
?️ 3 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست
جون