?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی میز سے ہمیشہ بھاگ جانے والے پھر مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر مقام نے کہا کہ گنڈاپور خود بے اختیار ہیں، 90 روز کی تحریک کا شوشہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نہیں، یہ شوشہ کے پی حکومت بچانے کے لیے ہے جسے خود پی ٹی آئی کے اندر سے خطرہ ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ مذاکرات کی بات کر کے 90 روز کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی، 90 روز کا اعلان اعتراف شکست اور فائنل کال سے بھی برے انجام کا آغاز ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ 90 روز کی تحریک کا اعلان جنرل ضیاء کے 90 دن میں الیکشن کرانے کے اعلان جیسی ہے، 9 مئی کرنے والے اب 90 روز کی تحریک چلانے نکلے ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ یہ کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں، قوم نے ان کے دھرنوں، لانگ مارچ اور تشدد کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی ایک بار پھر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، موجودہ حکومت آئین، قانون اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ(ن) کا شہباز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ
?️ 28 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) نے شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے
اپریل
فرانس میں یہ سب کب تک چلے گا ؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:پولیس کی بربریت اور نسل پرستی کے خلاف گزشتہ ماہ کے
جولائی
پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی
فروری
اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے سعودی عرب کا مقصد
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:اسرائیل کے ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کا کہنا ہے
اگست
مصطفیٰ کمال کا حکومت سے این ایف سی فنڈز براہ راست اضلاع کو دینے کا مطالبہ
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ قومی مومنٹ ( ایم کیو ایم پاکستان)
ستمبر
چین کو سبق سکھاتے سکھاتے خود پھنس گئے
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین جنگ کو چین کے لیے سبق بننا تھا اور چین
اگست
نیتن یاہو کو اب معلوم ہوا ہے اسرائیل کہاں جا رہا ہے
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو درپیش
اگست
شہید امام خامنہ ای نے قومی مفادات پر بھروسہ کرکے ایران کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا
?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں: روس کی سینئر صحافی یلینا دونایووا نے ایک خصوصی انٹرویو
جولائی