9 مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 2 فروری تک ملتوی

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

12 مقدمات میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست ضمانت پر وکیل صفائی نے دلائل مکمل کر لیے، شاہ محمود قریشی کے خلاف بھی 6 مقدمات میں وکلا صفائی نے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔

اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بھی تھانہ نیوٹاؤن میں درج ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر دلائل مکمل کرلیے گئے، کیس 3 فروری تک ملتوی کردیا گیا، کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر 2 اور 3 فروری کو بالترتیب استغاثہ کی جانب سے دلائل دیں گے۔

سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کی اہلیہ، وکیل علی بخاری بھی انسداد دہشتگردی عدالت سے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 12 اور شاہ محمود قریشی نے 6 مقدمات میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے جبکہ شیخ رشید نے ایک مقدمے میں بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

جرمنی میں گیس کی قلت

🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:جرمن حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ

کیا پاکستان صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے والا ہے؟

🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے عبوری وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ

افغانستان دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے ’ڈبل گیم‘ کھیل رہا ہے، جان اچکزئی

🗓️ 3 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے الزام

روبوٹ بہتر رہنما ہو سکتا ہے یا انسان؟

🗓️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹس نے پہلی بار

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل

🗓️ 4 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

انگلینڈ کی گولیوں میں یورینیم کا استعمال

🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:برطانیہ نے یوکرین کو یورینیم سے بھرے گولے بھیجنے سے متعلق

عمران خان کی احتجاج کی کال پر پارٹی متحرک، اراکین پنجاب اسمبلی مشاوت کیلئے پشاور طلب

🗓️ 14 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو

سام سنگ نے ’اے‘ سیریز کے فون پیش کردیے

🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے