9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کردی۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

اس موقع پر علیمہ خان، عظمی خان، عمر ایوب، مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے نئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کردی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ 8 فروری کو لوگ ظلم کے خلاف نکلے، ویسے ہی 21 اپریل کو نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ وکلا سارے نکلیں اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ وکلا فارم 47 بھی بغیر دھاندلی کےحاصل کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

اردنی بادشاہ اور ولی عہد کے خلاف خطرناک منصوبے کا انکشاف

?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کی انٹیلی جنس سروس کے ایک باخبر ذرائع نے ایک

’جنہوں نے سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا انکا پتا لگائیں‘، جج کیخلاف مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت

?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کے

عوام ریلیف سے محروم، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10،10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں

امریکی ہائی لیول وفد کے اسلام آباد دورے کے اہداف

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں:  آج اور کل امریکہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی

بحرین کے سیاسی قیدیوں کی بتدریج موت

?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپ کے انسانی حقوق اور جمہوریت کا کہنا ہے کہ آل

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی خاتون صحافی شہید

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:صیہونی جیل سے آزاد ہونے والی ایک فلسطینی خاتون صحافی کو

صہیونیوں کی حیرت انگیز مشق اور غزہ پر حملے کی نقل

?️ 7 جولائی 2022صیہونی حکومت کے چینل 11 ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ

غزہ کی اکثریت امداد پر انحصار کرتی ہے:یورپی یونین کے سینئر عہدیدار

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: یورپی کمیشن کے کرائسس مینجمنٹ کمشنر نے غزہ میں انسانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے