?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا۔
جمعے کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ ’پاکستان مصالحتی عمل میں اپنا کردار جاری رکھے گا اور 6 نومبر کے مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید رکھتا ہے‘۔
انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کی شام استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں اختتام کو پہنچا۔
ترجمان کے مطابق ’پاکستان نے 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے استنبول مذاکرات میں خوش دلی اور مثبت نیت کے ساتھ شرکت کی‘۔
انہوں نے بتایا کہ مذاکرات ابتدائی طور پر دو دن کے لیے طے کیے گئے تھے، تاہم طالبان حکومت کے ساتھ باہمی اتفاقِ رائے سے معاہدے تک پہنچنے کی سنجیدہ کوشش میں پاکستان نے بات چیت کو 4 دن تک جاری رکھا۔
ترجمان نے کہا کہ ’پاکستان نے طالبان حکومت سے مثبت انداز میں بات چیت کی، مگر اپنی اس واضح پوزیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے‘۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’پاکستان مزید کسی کشیدگی کا خواہاں نہیں، لیکن طالبان حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے اور پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کرے‘۔
طاہر اندرابی نے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے پاکستان افغان طالبان سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے بارہا طالبان حکومت کو فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی اعلیٰ قیادت کی افغانستان میں موجودگی سے متعلق قابلِ تصدیق معلومات فراہم کیں، تاہم ماضی میں بار بار یقین دہانیوں کے باوجود افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے‘۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ اکتوبر میں افغان سرزمین سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال حملے کیے گئے، پاکستان نے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر اقدام اٹھائے گا، پاکستان 6 نومبر کے مذاکرات میں مثبت نتیجے کی امید رکھتا ہے، انہوں نے قطر اور ترکی کے تعمیری کردار کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے ایک اور نئی سازش شروع کردی
?️ 14 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور
مارچ
آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے،محمد اورنگزیب
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب
اپریل
عمران خان روسی صدر سے ملاقات کریں گے
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دشنبے میں شیڈول
ستمبر
الحیاہ: غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے ایک عہدیدار نے ایک
اکتوبر
جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور بھارت نے جو کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔ مریم نواز
?️ 22 مئی 2025سرگودھا (سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے
مئی
فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نےجنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد
فروری
سندھ حکومت انصاف سے کام کرے:وزیر اعظم
?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتِ
جون
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا
اپریل