?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے تاحال منظور نہیں ہوئے، جن 2 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوئے، ان میں سردار طالب اور نواز الٰہی شامل ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے دونوں اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کے وقت چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی اور ان کی یہ درخواست اسمبلی فلور پر پڑھی بھی جاچکی ہے، اس وجہ سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ان ایم این ایز کے استعفے منظور نہیں کیے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 22 جنوری کو پی ٹی آئی کے 43 مزید استعفے اپریل 2022ء سے منظورکیے اور ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی 22 جنوری کو ہی بھیجا گیا تھا۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلی تو اس وقت ربڑ اسٹیمپ بن کر رہ گئی ہے، شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہ لینا پڑے اس لیے راجہ ریاض کو بچا رہے ہیں، 172 لوگوں کی اکثریت شہباز شریف کے پاس نہیں رہی، یہ لوٹوں کے سہارے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے پر ردِعمل میں کہا کہ ہم پہلے کہہ رہے تھے کہ استعفے منظور کیے جائیں، ہم نے الیکشن کمیشن کو لکھ کردیا کہ استعفوں کو ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے، حکمرانوں کا مقصد راجہ ریاض کو بچانا ہے کیونکہ راجہ ریاض وہ طوطا ہے جس میں شہبازشریف کی جان ہے حالاں کہ 40 فیصد اسمبلی خالی ہے اور لوگوں کا اعتبار ختم ہو گیا ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 172 لوگوں کی اکثریت شہبازشریف کے پاس نہیں رہی، حکمرانوں نے پوری پارلیمنٹ کو 3 دن کے لیے بند کردیا، ملک کے بحران کا حل الیکشن کے بغیر ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کٹھ پتلی ہے اور یہ کچھ نہیں کر سکتا، اسمبلی اس وقت صرف ربڑ اسٹیمپ بن کر رہ گئی، ہماری جماعت پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
چین، پاکستان کو بھاری مقدار میں مزید ویکسین فراہم کرے گا
?️ 10 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر
اگست
اسرائیلی کابینہ کے اٹارنی نے آرمی ریڈیو کو بند کرنے کی مخالفت کی
?️ 22 دسمبر 2025اسرائیلی کابینہ کے اٹارنی نے آرمی ریڈیو کو بند کرنے کی مخالفت
دسمبر
’یومِ تقدیس قرآن‘ پر وزیراعظم کی قوم سے احتجاج ریکارڈ کرانے کی اپیل
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے قرآن پاک
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، خان یونس میں 2 فلسطینی شہید
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی
نومبر
حجاب کرنے سے روکنے پر ہندوستانی طالبہ کا عدالت سے رجوع
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ کی جانب
فروری
بیرون ملک وفود بھیجنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کے اعتراض پر اعظم تارڑ کی وضاحت آگئی
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی
مئی
خطے کے مستقبل کے لیے نیتن یاہو کے منصوبے ایک سراب کی مانند
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی سرزمین پر فلسطینی ریاست کے قیام کے
فروری
کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور اے آئی فیچرز متعارف کرادیے
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: عالمی ملٹی نیشنل گرافک ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا
نومبر