?️
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سیاسی رہنما منیر احمد خان نے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منیر احمد خان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تقدیر اور مستقبل وزیر اعظم عمران خان کی ویژنری قیادت کے ہاتھ میں ہونے سے محفوظ اور روشن ہے، ہر پاکستانی اور خصوصاً نوجوان نسل اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ ملک کی باگ ڈور اس لیڈر نے سنبھالی ہوئی ہے جس کا دامن صاف اور کرپشن سے پاک ہے، ان کی بے لوث جدوجہد سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
سیدھی بات، ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچ دیا: عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور افراط زر سمیت تمام مسائل کی وجہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے کی گئی لوٹ مار اور کرپشن ہے، میرا مشن ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ ہے اور اس کیلئے کسی قسم کی نرمی اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اجلاس
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار، حفیظ شیخ، اسد عمر، حماد اظہر، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، وقار مسعود، تابش گوہر، ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
عمران صاحب اعتماد آپنے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ مریم نواز
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس اصلاحات میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عام عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے، ٹیکس نظام کی خامیاں دور کرکے ٹیکس کوڈ آسان بنایا جائے، ٹیکس کولیکٹرز اور افسران کے صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کیا جائے۔
وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو فلائنگ انوائسز کا مسلئہ جلد حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام میں شفافیت کے لیے خودکار نظام متعارف کروانے کی ضرورت ہے، ٹیکس نظام ایسا ہوا جس سے کاروبار کو سہولت اور معیشت کو ترقی ملے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی مریض گھروں میں داخل ہو رہے ہیں!
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: ان دنوں، اسرائیل میں ہسپتالوں کے بستروں اور خدمات کی
دسمبر
روس یوکرین تنازع میں ایٹمی جنگ کا خطرہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس اور
مارچ
صیہونی معاشرے میں تشدد، قتل اور بے چینی کی صورتحال؛صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اپنی تحریر میں اعتراف کیا کہ
جون
اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور جدوجہد کی کہانی سنادی
?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور
ستمبر
عبداللطیف جمال رشید عراق کے نئے صدر
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے اس ملک کے صدر کے انتخاب
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں7 فلسطینی اداروں کی بندش پر امریکہ اور اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے صیہونی
اگست
اسرائیل کی جنگی کابینہ منحل
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بینی گینٹز اور گاڈی
جون
داعش کے ہاتھوں افریقہ میں قتل عام
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں داعش تکفیری دہشت گردوں سے وابستہ
مئی