اپوزیشن لیڈر، میں نجومی نہیں جو پارٹی کی جیت کی پیشنگوئی کروں

شہباز شریف

?️

اسلام آباد   (سچ خبریں)   مسلم لیگ ن کے راہنما  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں کوئی نجومی نہیں ہوں جو پارٹی کی  جیت کی پیشگوئی کرسکوں، حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ کون جیتے گا یہ تو انتخابات کے نتائج ہی بتائیں گے ۔ اس سے پہلے کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ارکان ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ایوان بالا کی 37 نشستوں پر ووٹنگ شروع، وزیر اعظم نے کاسٹ کیا ووٹ

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے ایک سو دس فیصد پر امید ہیں۔ لیگی رہنما نے حیدر گیلانی کی ویڈیو کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پانچ چھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، آپ معلوم نہیں کس فوٹیج کی بات کر رہے ہیں۔

ادھر ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، چینی چوروں کا یہ ملک نہیں ہوسکتا، ڈھائی سال میں معیشت اور روزگار تباہ ہوا، کرپشن چوری اور نااہلی کے علاوہ حکومت نے کچھ نہیں کیا، تحریک انصاف کی یہ اقلیتی حکومت ہے، اتحادی الگ ہو جائیں تو حکومت کے پاس اکثریت نہیں رہے گی۔

فواد چودھری کا دعوی سینیٹ انتخابات میں ہم 180 سے زیادہ ووٹ ملے گیں

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادی ایم این ایز اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے، عوامی نمائندوں سے حلقے کے لوگ کہتے ہیں یہ حکومت آٹا بجلی چور ہے۔

مشہور خبریں۔

آئینی عدالت کے قیام سے وفاق مضبوط ہوا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

?️ 1 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے

اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کے نظام کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: اقوام متحدہ

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے رابطہ سے منسلک

پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 5 برس میں 6 کروڑ 89 لاکھ کے جرمانے عائد

?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے

ملائیشیا نے پاکستان طالبان تنازعات کے سفارتی حل پر زور دیا

?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ فون کال میں ملائیشیا

بکنے والوں کو روکنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے: فرخ حبیب

?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ

نیوزی لینڈ، انگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے دورے کی منسوخی پرہمایوں سعیدکا ردعمل

?️ 21 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) فلم اسٹار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے  نیوزی لینڈ،

ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں اردگان کو بھاری شکست کیسے ہوئی؟

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بلدیاتی انتخابات میں اردگان کے اتحادی ایسے حالات میں ہار

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائے، سپریم کورٹ

?️ 3 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے