اسلام آباد: (سچ خبریں) 20 ارب روپے سے زائد مالیت کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیاجائےگا، وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو اہم احکامات جاری کر دیے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت آئی ٹی کو شارٹ کوڈ کو رمضان ریلیف پیکیج کے پیغامات کی تصدیق یقینی بنانے، جب کہ موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے سےمتعلق ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینےکی تجویز ہے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت آئی ٹی کو رمضان پیکیج کےحوالے سے پیغامات کی تصدیق کے لیے شارٹ کوڈ 9999 کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے لیے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف رمضان ریلیف پیکیج کو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کرچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینےکی تجویز ہے، مجوزہ پیکیج کے تحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے کی نقد مالی امداد دی جائے گی۔
وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کےبجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اس باروزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جارہا۔
واضح رہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 2 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ سےدینےکی تجویز پیش کی گئی ہے، جب کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپےفراہم کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے بجٹ میں میڈیا مہم کے اخراجات شامل ہوں گے، مالیاتی اداروں کےچارجز، نادرا فیس اور دیگر اخراجات بھی رمضان پیکیج میں شامل ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
دوسرے مرحلے میں کتنے فلسطینی قیدی رہا ہوں گے؟
جنوری
چیئرمین پی ٹی آئی ای سی پی میں پیش
جولائی
غزہ اب زمین پر جہنم بن چکا ہے: چین
اگست
امریکی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ کی برسی پر ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد
مئی
افغانستان ایک انتہائی قبائلی اور قدامت پسند معاشرہ ہے: پاکستان
جون
پیوٹن کے لیے اسرائیل سے زیادہ ایران اہم ہے:صیہونی عہدہ دار
جولائی
مائیں توجہ حاصل کرنے کیلئے ڈرامے کرتی ہیں، اسما عباس
ستمبر
روسی سیاستدان کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
فروری