بے نظیر بھٹو شہید اسپتال میں گیس اخراج سے دھماکا و آتشزدگی

اسپتال میں دھماکہ

?️

راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی کے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے نام سے بنے بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال  کے آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹر میں گیس اخراج سے دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے آتش بھڑگ اٹھی عمارت و املاک کو شدید نقصان پہنچا  لیکن اس میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے کیونکہ رات کا وقت تھا اور آپریشن تھیٹر بند تھا۔

بے نظیر بھٹو ہسپتال کے آرتھوپیڈک سیکشن کے آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج کے باعث اچانک دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب وارڈ نمبر 13 کے آرتھو پیڈک آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج سے دھماکے و آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا۔

ریسکیو کے دو فائر ٹرک اور ایک ایمبولینس سمیت عملے نے فائر فائٹنگ و ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ آگ کو بجھا دیا گیا تاہم عمارت اور وہاں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ کمرے کی سیلنگ اور دیواریں گر گئیں جبکہ آپریشن تھیٹر میں مشینری و آلات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

hospital-blast1

رات کا وقت ہونے اور متاثرہ حصے میں مریض و عملہ نہ ہونے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایچ او وارث خان انسپکڑ عزیز بھی پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے۔

انسپکڑ عزیز کا کہنا تھاکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن تھیٹر صرف آپریشنز کے وقت کھولا جاتا ہے، آپریشن نہ ہوں تو ایئرٹائٹ رکھ کر بند رکھا جاتا ہے یہی وجہ تھی حادثے کے وقت آپریشن تھیٹر بند تھا اور عملہ بھی وہاں موجود نہیں تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہےکہ حادثے کی وجہ کیا بنی اس کے متعلق محکمہ ہیلتھ کے فرانزک ماہرین کی ٹیم آکر حتمی تعین کرے گی تاہم دھماکے اور آتشزدگی سے صرف انفراسٹرکچر و املاک کو ہی نقصان پہنچا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم عمران خان نے5ارب روپے کی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے

?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان بین الوزارتی رابطہ سیل (AICC) نومبر 2021 میں

قندھار خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا

پشاور ہائیکورٹ: قومی اسمبلی کی نشستوں کے ضمنی انتخاب پر حکمِ امتناع میں توسیع

?️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے

اسرائیلی انٹیلی جنس افسر کو جیل میں کیوں مارا گیا؟

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں مشکوک طور پر مرنے والے اسرائیلی انٹیلی جنس

سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت بند ہونے کا امکان

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ بائیڈن ممکنہ

ایرانی وزارت دفاع کے ورکشاپ کمپلیکس پر حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا:ڈیفنس ایکسپریس

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیفنس ایکسپریس نیوز سائٹ نے شائع شدہ سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد

پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے:شیخ رشید

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں

غزہ پر یورپ کے موقف میں واضح تبدیلیاں 

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: الوفد کے حوالے سے، عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے