?️
اسلام آباد {سچ خبریں} پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی کی فتح ریاست مخالف لیگی بیانیے کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے، جہاں سے ن لیگ جیتی وہ الیکشن شفاف، جہاں ہاری وہاں یہ دھاندلی کا راگ الاپتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں پی پی 51 کی سیٹ پی ٹی آئی نے 32 ہزار ووٹوں سے ہاری تھی، اس بار پی ٹی آئی نے 110 گنا زیادہ ووٹ لے کر یہ فرق صرف 4 ہزار کم ووٹوں پر لے آئی۔
انہوں نے کہا کہ اس بار پی ٹی آئی کا مقابلہ صرف نون لیگ نہیں، بلکہ ساری پی ڈی ایم سے تھا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ، میاں جاوید لطیف، عظمٰی بخاری اورعطاء تارڑ اپوزیشن میں ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے رہے، لیگی قیادت اپنے کرائے کے غنڈوں کے ساتھ بدمعاشیاں کرتے اور انتخابی عمل پر اثر انداز ہوتے رہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 16 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ
جنوری
ملازمین کی برطرفی پر اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بچوں کے اعدادوشمار
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:2 سالہ فلسطینی بچے کی شہادت صیہونی حکومت کے سنگین جرائم
جون
لبنانی عوام معیشت کی زبوں حالی کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:درجنوں لبنانی نوجوانوں نے ایک پاور پلانٹ پر حملہ کیا اور
نومبر
ریونیو میں کمی کے باوجود حکومت کا بینکوں سے قرض پر انحصار سے گریز
?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹیکس جمع کرنے میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت
مارچ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور صوبہ سندھ میں آئین کی دفعہ 144 نافذ
?️ 24 مئی 2022اسلام آباد/لاہور/کراچی(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کیے گئے لانگ
مئی
ٹرمپ کے لیے تل ابیب کا نیا چیلنج؛ یروشلم میں سب سے بڑے صہیونی منصوبے کی تعمیر
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریجیم نے یروشلم کے جنوبی علاقے میں صہیونی بستیوں
نومبر
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات پرصدر مملکت نے اہم ہدایت جاری کردی
?️ 16 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونِ ملک میں
جون