پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت جاری

?️

لاہور ( سچ خبریں ) تحریک عدم اعتماد سے قبل پنجاب میں بہت بڑا سرپرائز مل سکتا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت کر رہی ہے۔

جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کی ناراضی کے باعث حکومت پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی صحافیوں سے ہونے والی ملاقات میں بھی پنجاب میں کرپشن اور وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر سوالات ہوئے۔

اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی تبدیلی سکینڈ آپشن تھی لیکن اس کے لیے وقت نہیں مل سکا۔آج حکومتی وفد کی ق لیگ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پرویز الہیٰ اور ان کی جماعت سے بھی مشاورت کی گئی۔

 ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد کی جانب سے ق لیگ کی قیادت کو وزیراعظم کے پیغام میں وزارت اعلیٰ کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے۔

آج حکومتی وفد اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے مابیں ملاقات ہوئی۔رپورٹ کے مطابق حکومتی وفد کی ق لیگ سے ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے۔ پارٹی میں اکثریت کی رائے ہے عمران خان کا اتحادی بن کر رہنا چاہئے۔وفاق وزراء شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی طرف سے ق لیگ کو وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ق لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پیغام میں وزارت اعلیٰ کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے تاہم ق لیگ کی طرف سے مذاکرات کے تمام اختیارات پرویز الہیٰ کو دئیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسوں سے تحریک عدم اعتماد پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا۔ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے، ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی اور آدھی بانٹی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے،ہمارا مستقبل اللہ کے فضل سے روشن ہے، ہمارا دامن پاک صاف اور دین سے جڑا ہوا ہے۔

پرویز الہی نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو باہر بیٹے ہیں ان کی بیماری کی دوائی ابھی نہیں آئی،جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ق لیگ میں بھی اختلاف رائے موجود ہے وہاں بھی دو سوچیں ہیں،چوہدری شجاعت اور ان کے صاحبزادے ن لیگ کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں جب کہ پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں 5 ہزار نئے پٹواریوں کو بھرتی کیا جائے گا

?️ 22 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریوینیو پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے

پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ

صیہونی حکومت تباہی کی راہ پر گامزن

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:انتہائی امید افزا نظر میں بھی صیہونی حکومت تباہی کی ہنگامہ

ہیومن رائٹس واچ کو سعودی عرب میں کم عمر بچوں کی سزائے موت پر تشویش

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:  ہیومن رائٹس واچ نے سعودی حکام کی جانب سے نابالغوں کو

صیہونی جاسوس سافٹ وئر کے ذریعے الجزیرہ چینل کے 34 نامہ نگاروں کے سیل فونز ہیک

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:الجزیرہ چینل کے 34 صحافیوں اور پروڈیوسرز کو صیہونی جاسوس سافٹ

ہم پر الزام لگانے والوں کو جھوٹ بولنے پر عدالت سے سزا ہوئی، جویریہ سعود

?️ 6 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، لکھاری، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان جویریہ سعود

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا ٹرمپ کی طرز پر ایران کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری

?️ 29 اگست 2026سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان انا کلی نے الجزیرہ نیٹ ورک

شام کی موجودہ صورتحال سے سب سے زیادہ فائدہ کون اٹھا رہا ہے؛لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کا بیان

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے