?️
راولپنڈی (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 احتجاج پر درج مقدمہ میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی، ملزمہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک جبکہ سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران 5 ملزمان کے وکلاء کی جانب سے 10 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی جبکہ ملزمان کے وکلاء کی جانب سے ان گواہان پر آج جرح نہ ہو سکی۔
مقدمہ کے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ اس مقدمہ کی 28 سماعتیں ہو چکی ہیں، علیمہ خان کی کنڈکٹ کی وجہ سے یہ مقدمہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے لہٰذا مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا جائے۔
علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بھی پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ لاہور میں زیر سماعت مقدمات کی کاز لسٹ موجود نہیں ہے جس پر عدالت نے ملزمہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کل (جمعرات) تک ملتوی کر دی ہے۔


مشہور خبریں۔
آسٹریلیا کا امریکی کشتی میں بیٹھنے سے انکار! وجہ؟
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: واشنگٹن کے بحری اتحاد کو اس وقت ایک اور ذلت
دسمبر
قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ہنگامے کے باوجود 3 بل منظور ہوگئے
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کے شور شرابے
فروری
مادورو کی گرفتاری کا معمہ؛ فوجی آپریشن یا ملی بھگت ؟
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور ملک سے ان
یمنی فورسز تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں:یمنی وزیر دفاع
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی وزیر دفاع نے کہا کہ اس ملک کی مسلح افواج
ستمبر
حماس کا غزہ کے مستقبل میں مرکزی کردار
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن غازی حمد
نومبر
سیکڑوں امریکی صحافیوں کا صیہونی حکومت کا اصلی چہرہ سامنے لانے کا مطالبہ
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:سیکڑوں امریکی نامہ نگاروں اور صحافیوں نے فلسطین کے ساتھ امریکی
جون
بینیٹ کی کمزور کابینہ کو نیا جھٹکا؛ عرب نمائندوں نے حمایت معطل کی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: مسجد اقصیٰ پر صیہونی حکومت کی فوج مسلسل جارحیت اور
اپریل
پاکستانی ٹی وی پر حسن نہیں کام چلتا ہے، صائمہ قریشی کا دعویٰ
?️ 27 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی
مارچ