?️
کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے کی تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کردی گئی ہے، اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت ایوان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف قرارداد پیش کی،قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں اور تمام معاملات کو بغیر مشاورت چلا رہے ہیں، جام کمال کو خراب کارکردگی کی بناء پر عہدے سے ہٹایا جائے، بیوروکریٹس، طلباء ، کسان سب سراپا احتجاج ہیں، ہمارے لیے ہر ادارہ قابل احترام ہے، کارکنان کو لاپتا کرنے سے ایوان نہیں چلے گا۔
تحریک کے حق میں 33 ارکان نے کھڑے ہوکر عدم اعتماد قرارداد کی حمایت کی۔ عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ہمارے پانچ ارکان پارلیمنٹ لاپتا ہیں، تحریک پیش کر نے کی اجازت کیلئے 65 ارکان میں 20 کی حمایت ضروری ہے، لیکن تحریک کے حق میں 33 ارکان اسمبلی نے کھڑے ہوکر حمایت کردی ہے، فیصلہ تو ہوگیا ہے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت کو 33 ارکان کی حمایت مل گئی ہے، اس لیے وزیراعلیٰ جام کمال کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ جام کمال کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر اکثریت رکھنے والے امیدوار کو وزیراعلیٰ بنایا جائے۔اجلاس میں بحث کے بعد اسپیکرعبدالقدوس بزنجو نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ 33 ارکان نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کردی، تحریک کے حق میں مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں اسرائیل کے سابق سفیر: اسرائیل کو ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: مائیکل اورین نے "ریڈیو 103 ایف ایم” کو انٹرویو دیتے
مئی
یوکرین کی امداد کرنے کے لیے امریکی شرطیں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے یوکرین کو فوجی مدد جاری رکھنے کے
جون
سعودی اتحاد نے مغربی یمن میں 214 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں: المسیرہ نیوز نیٹ ورک نے آفیسرز روم کے ایک ذرائع
ستمبر
ٹرمپ کو کٹگھرے میں کھڑا کرنا چاہئے؛دس لاکھ امریکیوں کا مطالبہ
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے توسیع طلب ایک گروپ نےا س ملک کے اٹارنی
فروری
تل ابیب کے لیے "جدید کے رتھ” کے خطرات؛ صیہونیوں کے درمیان خلیج کو بڑھانا
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: گڈیون آپریشن نہ صرف غزہ میں صہیونیوں کے اہداف کو
جون
بائیڈن ملک کی صورتحال سے بے خبر ہیں؛ لوگ کھانا نہیں خرید سکتے: کانگریسی لیڈر
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: امریکی کانگریس کی سابق رکن تلسی گبارڈ نے اپنے صدر
جون
انصاراللہ کا انسان دوستی پر مبنی اقدام
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی انسان
جنوری
لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے لبنان کے خلاف نئی جنگ کی وجوہات بتائی
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی قانون ساز نے لبنان کی سرزمین پر قابضین کی
جولائی