?️
اسلام آباد (سچ خبریں) معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کے آرٹیکل میں پاکستان کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیا گیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے لکھا کہ 2025 میں واشنگٹن کا انڈیا فرسٹ دور ختم ہوا اور پاکستان کو فوقیت حاصل رہی، امریکی پالیسی شفٹ کی بنیاد مئی کی پاک بھارت جنگ بنی، پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا۔ واشنگٹن ٹائمز کے آرٹیکل میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے تعلقات کا خصوصی تجزیہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک بن گیا، ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے، ابتدا میں بھارت کو کواڈ اور دیگر فورمز کے ذریعے بالادست بنانے کی سوچ تھی اور اسلام آباد کو سائیڈ لائن کرنے کی توقع کی جا رہی تھی تاہم بھارت کے سیاسی حالات، شخصی آزادیوں پر پابندیاں، غیر یکساں ملٹری پرفارمنس اور سفارتی سختی نے بھارت کو ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر مشکوک بنا دیا۔
امریکی اخبار نے لکھا کہ پاک امریکا تعلقات میں پہلا پگھلاؤ خفیہ کاؤنٹر ٹیررازم ایکسچینجز سے آیا، اس سے واشنگٹن کو سبسٹینٹو تعاون کا واضح اشارہ ملا، مارچ میں ٹرمپ نے قومی خطاب میں پاکستان کی غیر متوقع تعریف کی جس نے واشنگٹن میں پالیسی کا رخ بدل دیا، اسلام آباد نے موقع فوراً کیش کیا، ہر محدود تعاون غیر متوقع کریڈٹ میں بدلتا گیا اور فیصلہ کن موڑ پاک بھارت مئی جنگ کے بعد آیا۔ جریدے کے مطابق پاکستانی ڈسپلن، سٹریٹجک فوکس، ایسِمٹرک کیپیبلٹی کو امریکی توقعات سے کہیں زیادہ قرار دیا گیا، اسی لمحے پاکستان کو دوبارہ سنجیدہ ریجنل ایکٹر کے طور پر دیکھا جانے لگا، مئی جنگ کے بعد ٹرمپ کے لیے سٹریٹجک نقشہ ری ڈرا ہوا، پاکستان کو جنوبی ایشیا ویژن کو اینکر کرنے والا Emerging Asset قرار دیا گیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ملٹری ماڈرنائزیشن کو نئی عالمی اہمیت ملی، کمانڈ سٹرکچر میں اوورہال ہوا اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ فعال بنایا گیا، اس عہدے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نام نمایاں طور پر لیا گیا، بطور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان کے کردار کو بھی سراہا گیا، سیز فائر پر بھارت کا سرد ردعمل ٹرمپ کو ناگوار گزرا جبکہ پاکستان نے امریکی ثالثی کو قدر اور شکر گزاری سے قبول کیا۔ امریکی اخبار نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹرمپ کے اِنر سرکل کے سٹار بن کر ابھرے، ٹرمپ عاصم تعلق کو ہاف جوکنگ برومانس کہا گیا، عاصم منیر کو Disciplined Dark Horse اور Deliberate Mystery جیسے القابات دیے گئے، وائٹ ہاؤس میں لنچ میٹنگ کو کسی پاکستانی ملٹری ہیڈ کیلئے پہلی مثال قرار دیا گیا۔
جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل کا سینٹ کام ہیڈکوارٹرز میں ریڈ کارپٹ استقبال ہوا، امریکی عسکری قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک بات چیت کی گئی، 2026 کے آغاز پر پاکستان کو ٹرمپ کی گرینڈ سٹریٹجی کے مرکز کے قریب دیکھا جا رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نئی امریکی پالیسی کی پائیداری دلی اور اسلام آباد کے رویے سے مشروط رہے گی، 2025 میں امریکی پالیسی اورجنوبی ایشیا کا توازن دوبارہ درست کرنے میں پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اصل کردار ادا کیا جس سے خطے میں پاکستان کی اہمیت اور سٹریٹجک اثر و رسوخ کو نئی جہتیں حاصل ہوئیں۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش
?️ 22 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جج نے توہین عدالت کی سزا
نومبر
سیالکوٹ واقعہ پر فواد چوہدری کا ردعمل
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سیالکوٹ واقعے پر ردعمل
دسمبر
اردگان نے اسرائیلی جبر کے خلاف اسپین کے موقف کو سراہا
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے میڈرڈ میں ترک ہسپانوی اقتصادی
جون
شہزادوں کے تنازعہ پر قابو پانے کے لیے امریکی داخلہ؛ انصار اللہ کے ساتھ جنگ کو ترجیح دی جائے
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصبوں
فلسطین میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 4 صیہونیوں کی ہلاکت
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامتی
فروری
عمران خان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے، اسحٰق ڈار
?️ 4 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے سابق وزیر اعظم
فروری
ایکسپو دبئی کے بائیکاٹ میں عرب فنکار بھی شامل
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2020 کو چند ماہ گزر چکے ہیں
فروری
غزہ فوج بھیجنے اور حماس مخالف منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے، پاکستانی علما
?️ 23 دسمبر 2025غزہ فوج بھیجنے اور حماس مخالف منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز
دسمبر