19 سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسی نیشن لگایا جائے گا

اسد عمر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی نے 19 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، یہ فیصلہ این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس کے تحت 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ آج کی این سی او سی میٹنگ میں ہم نے تمام 19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن رجسٹریشن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے  یہ رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اب رجسٹریشن پوری قومی آبادی کے لئے کھلی رہے گی جسے ماہرین صحت نے کوڈ کی ویکسینیشن کے لئے منظور کیا ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان اپنی کورونا ویکسین کی کھیپ تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ، کین سائنو ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کرلیے، ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ چین کے تعاون سے ممکن ہوئی، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قوم کو کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں حاصل کی گئی بڑی کامیابی کے حوالے سے خوشخبری سنائی ہے، انہوں نے کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ پر قومی ادارہ صحت کی ٹیم کومبارکباد دی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی ہے، جب کہ مزید بتایا کہ فارمولیشن اورپیک کی گئی ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کرلیے، یہ ہماری ویکسین سپلائی لائن کیلئے اہم پیشرفت ہے ، پاکستان میں ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ کین سائنو بائیو چائنا کے تعاون سے ممکن ہوئی ،پاکستان میں تیار چینی ویکسین سائنو ویک کو پاک ویک کا نام دیا گیا ہے، پاکستان میں تیار شدہ کرونا ویکسین ’پاک ویک‘ استعمال کے لیے رواں ہفتے دستیاب ہوگی ، اس ضمن میں این سی او سی کو کورونا ویکسین سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے اقدامات صدی کی بربریت 

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی نمائندہ

ایکسٹینشن سے متعلق قانون سازی غلطی تھی، ترمیم کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 7 جنوری 2023اسلام اباد(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)

ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، سکوک بانڈ کی ادائیگی وقت پر کریں گے، اسحٰق ڈار

?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

ہم نے تیاری کی سطح کو بڑھا دیا ہے: فلسطینی استقامتی گروپ جوائنٹ روم

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی استقامتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر کی کمان نے پیر

ایک بار پھر سے لگ سکتا ہے لاک ڈاون

?️ 11 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سندھ

کسی کرپٹ کو کسی صورت میں این آر او نہیں  دیں گے: فیاض چوہان

?️ 3 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے

اسرائیلی حکام سر سے پیر تک بدعنوانیوں میں ڈوبے ہوئے ہیں: صیہونی تجزیہ کار

?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:معاریواخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک صیہونی تجزیہ کار نےصیہونی حکومت

یحییٰ السنور پورے صیہونی ڈھانچے کے ساتھ کیا کیا؟؛ صیہونی سکیورٹی مطالعاتی مرکز کی زبانی

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سب سے معتبر سکیورٹی ریسرچ سینٹر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے