?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں، لہٰذا ان کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر سیاحت کو فروغ مل سکے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر ہر سال لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حسین پہاڑی نعمتوں سے مالا مال ہے اور ان کا تحفظ ہم پر فرض ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے لیے ماسٹر پلان پر باقاعدہ عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت تمام غیر قانونی ہوٹلوں اور تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، لہٰذا ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پہاڑوں کے تحفظ کے لیے قومی حکمت عملی پر عمل کر رہی ہے اور ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، کیونکہ یہ خطہ صحراؤں، پہاڑی سلسلوں، جھیلوں اور دریاؤں کی سرزمین ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا اسد خاندان جلاوطن حکومت بنائے گا؟
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے بیٹے کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مخالفین
فروری
وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو، پاکستان بار کونسل
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان بار کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ
جنوری
بعض خواتین پیسے اور شہرت دیکھ کر مردوں سے پیار کرتی ہیں، شہروز سبزواری
?️ 13 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’بے بی لیشس‘ میں
جون
صہیونی اہلکار نے اسماعیل ھنیہ کے قتل کا مطالبہ کیا
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر مواصلات ایوب القارا نے غزہ سے مقبوضہ
جنوری
وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو واپس بلا لیا
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے
اکتوبر
شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 17 جولائی 2022مظفر گڑھ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو مظفر
جولائی
غزہ میں دائمی جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ
دسمبر
امریکہ نے عمان کو دھمکی کیوں دی؟
?️ 2 جون 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع کے مطابق واشنگٹن نے عمان پر ایران کے ساتھ
جون