🗓️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی طرح لائیو اسٹریم کو ظاہرکرنے والا سرخ دائرہ متعارف کرادیا، یوٹیوب نے خاموشی سے ٹک ٹاک کا ایک انداز اپنالیا ہے، اب یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ میں ٹک ٹاک اسٹریمنگ کی طرح سرخ دائرہ نمودار ہوگا جو براہِ راست نشریات کو ظاہر کرتا ہے۔
یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے سب سے پہلے اس کا اعلان ٹویٹرپر کیا۔ پروفائل تصویر کی گولائی کو سرخ رنگ گھیرلیتا ہے اور نیچے لائیو لکھا دکھائی دیتا ہے جو یوٹیوب لائیو کو ظاہر کرتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت یوٹیوبر کو دیکھنا ممکن ہوگا کہ وہ کب کب لائیو ہوتا ہے۔ اسی طرح لائیو چینل کو تلاش کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔
ٹک ٹاک بھی پروفائل تصویر پرجلتا بجھتا دائرہ ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح فیڈ اسکرولنگ میں ہم جان جاتے ہیں کہ کس چینل سے لائیو اسٹریمنگ ہوتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اسنیپ چیٹ نے سب سے پہلے اسٹوری کا فیچر پیش کیا تھا جسے دھڑا دھڑ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نقل کیا ہے۔ اسی طرح اب ٹک ٹاک فیچر کو یوٹیوب نے اپنالیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹک ٹاکر اب بھی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
اسی مناسبت سے یوٹیوب نے شارٹس نامی فیچر پیش کیا اور اس میں کئی ترغیبات رکھیں تاکہ ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز کو رائج کیا جاسکے۔ یوں اب لائیورنگ بھی ٹک ٹاک سے متاثر ہوکر یوٹیوب پلیٹ فارم پر شامل کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
میانمار کی سربراہ کے خلاف فرد جرم عائد
🗓️ 3 فروری 2021سچ خبریں:میانمار میں سکیورٹی کی صورتحال کے بعد اس ملک کی پولیس
فروری
یمن کے لوگ ہتھیار ڈالنا نہیں جانتے
🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
جنوری
استعمار نائیجر میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تیانی نے نائجر میں کسی بھی
اگست
’اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں‘، حماس کی ایلون مسک کو غزہ آنے کی دعوت
🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سینئر عہدیدار نے امریکی ارب پتی بزنس مین
نومبر
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ معطل کردیا
🗓️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا
دسمبر
حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے عمر کی حد میں مزید کمی کر دی
🗓️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسین کے لئے عمر
ستمبر
موساد عراق میں دھماکے کیوں کرواتا ہے ؟
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:صہیونی مورخ ایوی شلائم نے عراقی یہودیوں کے خلاف موساد کے
جون
پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
🗓️ 28 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا
اپریل