🗓️
سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ’ہواوے‘ نے سال کے اختتام پر رواں برس کا دوسرا فولڈ ایبل فون ’میٹ ایکس 6‘ متعارف کرادیا۔
کمپنی نے ستمبر 2024 میں دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون ”میٹ ایکس ٹی“ بھی متعارف کرایا تھا اور اب سال ختم ہونے سے پہلے کمپنی نے فولڈ ایبل فون بھی پیش کردیا۔
کمپنی نے دبئی میں فون کو متعارف کرایا اور فوری طور پر اسے دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا، تاہم جلد ہی اسے متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے ’ہواوے: میٹ ایکس 6‘ کو 5-6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا ہے، تاہم مکمل کھلنے کے بعد اس کا اسکرین مزید بڑا ہوجاتا ہے۔
فون کو تین بیک اور دو فرنٹ کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
طاقتور بیٹری اور فاسٹ چارجر کی سہولت سے لیس فون کو کمپنی نے اپنے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا ہے، جو کہ ایندرائیڈ 15 کا حامل ہے۔
’ہواوے: میٹ ایکس 6‘ کو 12 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم اسے متعدد کلرز میں پیش کیا گیا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسلز کے دو کیمرے دیے گئے ہیں، جن کی ٹیکنالوجی کو اپڈیٹ کیا گیا ہے۔
’ہواوے: میٹ ایکس 6‘ کے بیک پر تین کیمرا دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے، دوسرا 40 جب کہ تیسرا کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمرا کو جدید کرکے اس کی ٹیکنالوجی ڈیجیٹل پروفیشنل کیمرا جیسی کردی گئی اور صارفین بہترین ویڈیو گرافی بھی کر سکیں گے۔
کمپنی نے فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم فون کی یورپ اور مغربی ممالک کے لیے قیمت 2 ہزار یورو رکھی گئی ہے، یعنی اس کی پاکستانی قیمت 5 لاکھ روپے سے زائد ہوگی۔
مشہور خبریں۔
New Zealand man goes missing during Mount Merbabu hike
🗓️ 25 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
زمینی جنگ میں 221 اسائیلی فوجی ہلاک
🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف زمینی جنگ میں 221 فوجیوں
جنوری
شام کی بھی عرب پارلیمنٹ کی یونین کے اجلاس میں شرکت ضروری
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیح بری نے عرب پارلیمنٹ کی
فروری
ہر جج کا کچھ نہ کچھ رجحان ہوتا ہے، چیف جسٹس
🗓️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے
ستمبر
Tour showcases shared art history of Indonesia and Singapore
🗓️ 29 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
السنوار کی شہادت سے حماس کے رہنماؤں کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے ناکام
🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ صیہونی
اکتوبر
قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، جسٹس محسن اختر کیانی
🗓️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر
مئی
ہم ٹرمپ کو اصلی جہنم دکھائیں گے: انصاراللہ
🗓️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی شہریوں کے خلاف وحشیانہ امریکی جارحیت پر یمن کے
مارچ