?️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے ہوم پیج پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا بٹن شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
اس وقت کوئی بھی شخص موبائل یا کمپیوٹر پر جیسے ہی گوگل سرچ انجن کا ہوم پیج کھولتا ہے تو اسے مرکزی پیج پر ’گوگل سرچ‘ اور ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کے جملے یا بٹن نظر آتے ہیں۔
تاہم جلد ہی گوگل کی جانب سے مرکزی پیج پر موجود ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کے بٹن کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے مرکزی پیج پر ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کے بٹن کو ’اے آئی موڈ‘ کے بٹن سے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
تبدیلی کے بعد ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کی جگہ ’اے آئی موڈ‘ لکھا نطر آئے گا اور صارفین کی جانب سے اسے کلک کیے جانے پر وہ اے آئی سرچ انجن میں چلے جائیں گے۔
گوگل کی جانب سے اے آئی موڈ کو ’جیمنائی‘ سے منسلک کیا جائے گا اور صارفین جیمنائی اے آئی کے تحت سرچز کر سکیں گے۔
رپورٹ میں امریکا کے سوشل میڈیا صارفین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گوگل نے سرچ انجن کے ہوم پیج پر ’اے آئی موڈ‘ کی آزمائش بھی شروع کردی ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی جا چکی ہے۔
تاہم گو گل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن امکان ہے کہ جلد ہی کمپنی کی جانب سے پہلے اے آئی موڈ کی آزمائش کا اعلان کیا جائے گا اور پھر اسے متعارف کرانے کا اعلان کردیا جائے گا۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے چند ہفتوں تک گوگل کی جانب سے اے آئی موڈ کو سرچ انجن کا حصہ بنائے جانے سے متعلق اعلان کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی تازی ترین صورتحال
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز تجزیہ نگار ناحوم برنیاع نے اعتراف کیا
فروری
اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو پھانسی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی یورپی تنظیم برائے انسانی حقوق نے گذشتہ ایک دہائی
اکتوبر
More than 70,000 homeless after deadly Lombok quake
?️ 1 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
ستمبر
ہم حزب اللہ کو شکست یا کمزور کرنے سے قاصر ہیں: اسرائیلی میڈیا
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز اعتراف
اکتوبر
وزیر اعظم نے جوہری سہولت گاہ کا دورہ کیا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کی
مئی
پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ایف آئی اے کی
اکتوبر
روسی معیشت مغربی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ مضبوط: لی مونڈے
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لی موندے نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں گزشتہ 12
فروری
امریکی ڈبلن خواتین کی جیل؛ زہریلا ماحول
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ڈبلن خواتین کی جیل کو ریپ کلب کا
مارچ