گوگل کروم میں براؤزنگ کی آسانی کے فیچرز متعارف

?️

سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے ویب براؤزر کروم میں انٹرنیٹ ویب براؤنگ کی آسانی کے فیچرز پیش کردیے جو ترتیب وار صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ کروم میں تین نئے فیچرز پیش کیے جا رہے ہیں، جس میں سے ایک فیچر خصوصی طور پر آئی او ایس صارفین جب کہ باقی فیچرز تمام صارفین کے لیے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے کروم پر گروپ ٹیبس کو مزید بہتر بناکر انہیں مختلف کلرز دینے کا آئی او ایس فیچر بھی پیش کردیا گیا۔

اس فیچر کے تحت صارفین مختلف کروم ٹیبز کو مختلف کلرز اور نام دے کر گروپ میں رکھ سکیں گے۔

اسی طرح گوگل کروم میں ایک انتہائی اہم فیچر بھی پیش کردیا گیا، جس کے تحت صارفین کروم ہسٹری موبائل، لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ سمیت ہر ڈیوائس پر دیکھ سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت اگر کوئی صارف موبائل پر کروم استعمال کرتے ہوئے کوئی ویب پیج استعمال کرے گا اور اسے وقت کی قلت کے باعث بند کردے گا تو وہی پیج ڈیسک ٹاپ پر بھی کھلے گا۔

اس فیچر کے تحت sync سسٹم کو زیادہ بہتر کردیا گیا، اب صارفین تمام ویب براؤز ہسٹری پر تمام ڈیوائسز پر رسائی حاصل کرسکیں گے۔

اسی طرح گوگل کروم میں تیسرا اہم فیچر بھی پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین کو کسی بھی ویب سائٹ کو بک مارک کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

نئے فیچر کے تحت گوگل کروم پہلا لفظ ٹائپ کرنے کے بعد ازخود صارف کو آپشن فراہم کرے گا کہ وہ کس ویب سائٹ پر جانا چاہتے ہیں۔

فیچر کے تحت کروم پر صارف کی ہسٹری موجود رہے گی اور اسے براؤزنگ کے وقت آپشنز دیے جائیں گے، جس سے صارف کو بک مارک کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

گوگل کے مطابق مذکورہ تینوں فیچرز کو پیش کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور تمام صارفین کو ترتیب وار ان تک رسائی حاصل ہوگی۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا موقف؛سعودی وزارت خارجہ کی زبانی

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ متنازعہ

محمد الضیف کے دست راست اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار مروان عیسی کون تھے؟

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:مروان عیسی، جو فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار اور سائے میں

پاک فضائیہ کا آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش

?️ 13 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فضائیہ نے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید

رائے الیوم: ایران کے میزائلوں نے اسرائیل کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کردیا

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایک عرب میڈیا نے صیہونی حکومت کے ساتھ 12 روزہ

عراقی عدالت کا سابق وزیر تیل کے بارے میں کیا فیصلہ ؟

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:بغداد کے الکرخ عدالت نے آج مصطفیٰ الکاظمی کے دور میں

سلمان خان بچپن کی محبت، ان سے شادی کرنے کا سوچتی تھی، حنا آفریدی

?️ 25 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے اعتراف

جرمنی میں کلینکوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:عملے کی کمی اور اربوں اضافی اخراجات جیسے مسائل کی وجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے