نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا جو سام سنگ اور ایپل کی بالادستی کو چیلنج دی سکتا ہے، گوگل سے ایک دہائی قبل ایپل نے پکسلز فون پر کام شروع کیا تھا اور اب گوگل نے بھی پکسلز فونز پر کام شروع کردیا ہے تاکہ صارفین کو مخصوص فیچر فراہم کیے جاسکیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکا میں گوگل کی جانب سے نئی پراڈکٹ متعارف کرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلا ٹینسر موبائل پراسیسر متعارف کرایا گیا،جو کمپنی نے پکسل فونز کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ پراسیسر گوگل کے نئے پکسل فونز یعنی پکسل 6 سیریز کا حصہ ہوگا۔گوگل کے ڈیوائسز و سروسز کے سینئر نائب صدر رک اوسٹرلو کا کہنا ہے کہ فی الحال تو یہ فون اپنے صارفین کو صرف بہترین فوٹوگرافی کی سہولت فراہم کرے گا مگر مستقبل میں ایپل اور سام سنگ کے خلاف گوگل کا اہم ہتھیار ثابت ہوگا۔
عالمی مارکیٹ میں سام سنگ کا شیئر اس وقت 18.6 فیصد اور ایپل کا 12.9 فیصد جبکہ گوگل ٹاپ فائیو تو کیا ٹاپ ٹین میں بھی شامل نہیں۔رک اوسٹرلو نے کہا کہ گوگل پکسلز پر مسلسل پانچ سال سے کام کررہا ہے لیکن یہ تبدیلی کا سال ہے۔
پراسیسر کے ساتھ ساتھ گوگل کی جانب سے پکسل فونز کو اس سال مکمل ری ڈیزائن کرتے ہوئے گلاس اور میٹل ڈیزائن پر کام کیا جارہا ہے تاکہ وہ سام سنگ اور ایپل فونز کے حقیقی مدمقابل محسوس ہوسکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل سے ایک دہائی قبل ایپل نے پکسلز فون پر کام شروع کیا تھا اور اب گوگل نے بھی پکسلز فونز پر کام شروع کردیا ہے تاکہ صارفین کو مخصوص فیچر فراہم کیے جاسکیں۔واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے 2016 میں پہلا پکسل فون متعارف کرایا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سعودی بادشاہ کی قابل اعتراض غیر موجودگی، کیا شاہ سلمان بیمار ہیں؟
دسمبر
بھارتی پروازوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا نوٹس لے لیا
نومبر
بینظیربھٹو کےقاتلوں کومعاف کرنےکا اختیار بلاول بھٹو کے پاس ہے، سرفرازبگٹی
دسمبر
کیا روس یوکرین کے خلاف ایرانی میزائل استعمال کر رہا ہے؟یوکرینی صدر کا انکشاف
ستمبر
پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں،سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی
جولائی
حکومت نے کراچی کو مزید بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے
جون
جانسن کے خلاف نئے انکشافات، استعفے کی درخواستوں کا تسلسل
فروری
جی ڈی پی گروتھ مستحکم ہوگی تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں:شوکت ترین
اکتوبر