🗓️
نیویارک (سچ خبریں)وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے خود کو بہت تبدیل کر لیا ہے اور آج کل یہ سرچ انجن کے علاوہ اور بھی کئی مختلف خدمات مہیاء کر رہا ہے (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی طرف سے ’نیسٹ حب‘ کی نئی جنریشن متعارف کروا دی گئی ہے جس میں حیران کن طور پر لوگوں کی نیند کی نگرانی کرنے کے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق گوگل ہیلتھ مارکیٹ میں بھی اپنے پاؤں پھیلا رہی ہے اور نیسٹ حب میں ان نئے فیچرز کو شامل کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان فیچرز کے ذریعے گوگل لوگوں کی نیند کے پیٹرن اور دوران نیند سانس لینے کے طریقے کی نگرانی کرے گا اور انہیں مختلف نوعیت کی تحقیقات میں بروئے کار لایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق نیسٹ حب کی نئی جنریشن میں ایسے سنسرز لگائے گئے ہیں جو دوران نیند آدمی کی حرکت اور سانس وغیرہ کی نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان میں 7انچ کی ایک سکرین شامل کی گئی ہے اور گوگل کا ’وائس اسسٹنٹ‘ بھی مہیا کیا گیا ہے۔ اس نئے نیسٹ حب کی قیمت 100ڈالر (تقریباً ساڑھے 15ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔
جوں جوں گوگل ترقی کرتا گیا اس نے دیگر شعبوں میں بھی قدم رکھنا شروع کیے اور چھوٹے موٹے اداروں کو خرید کر ان کی خدمات بھی صارفین کی طرف منتقل کرنے لگا۔گوگل کا تحرک (Moto) شیطان مت بنو (Don’t be Evil) یہ واضح کرتا ہے کہ ادارہ کا بنیادی مقصد اپنے صارفین کی خدمت کرنا ہے نہ کہ اسے لوٹنا۔
مشہور خبریں۔
ایران روس چین اتحاد نے صیہونیوں کو جھجھوڑا
🗓️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری سیکورٹی کونسل کے بانی اور سربراہ امیر
مئی
میں اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہوں: عراقی وزیر اعظم
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی حکومت کے امور کے وزیر اعظم مصطفیٰ
اگست
چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں: وزیراعظم
🗓️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین
جنوری
لبنان میں سعودی نواز پارٹی کی شرارت؛ ایندھن ذخیرہ کرنے سے لے کر امونیم نائٹریٹ اسٹوریج تک
🗓️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنان کی القوات اللبنانیه پارٹی کے ایک رہنماکے ہاتھوں و ایندھن
ستمبر
اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات کے لیئے اہم قدم اٹھا لیا
🗓️ 28 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات
مئی
کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 220 رنز پر آل آؤٹ
🗓️ 26 جنوری 2021کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کا جادو چل گیا اور جنوبی افریقا
جنوری
شہباز گل کا عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھانے کا اعلان
🗓️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ
ستمبر
پاکستان نے افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کر لیا
🗓️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار
ستمبر