گوگل ایڈ سینس پر کمائی کا طریقہ تبدیل کرنے کا اعلان

?️

سچ خبریں: سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے ویب سائٹس پر اشتہارات کی کمائی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے طریقے سے اشتہارات چلانے والے صارفین کی کمائی بہتر ہوگی۔

گوگل کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر سال نو کے موقع پر یعنی 2024 کے آغاز میں گوگل ایڈ سینس پر کمائی کا طریقہ تبدیل کردیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس وقت ویب سائٹس پر اشتہارات دکھانے والے افراد اور کمپنیوں کو ’کلک‘ پر پیسے ملتے ہیں جب کہ نئے طریقے کے تحت صارفین کو اشتہارات کو ویب سائٹس پر آویزاں کرنے یا دکھانے پر پیسے ملیں گے، جسے ’امپریشن پیمنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

’پر امپریشن پیمنٹ‘ کا مطلب یہ ہے کہ ویب سائٹس مالکان کو ہر امپریشن یعنی پیج ویو پر پیسے ملیں گے، عام طور پر گوگل ایک ہزار پیج ویوز کے حساب سے پیمنٹ فراہم کرتا ہے، تاہم بعض ویب سائٹس میں پیج ویوز کی تعداد کم یا زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

اس وقت تک گوگل ایڈ سینس پر ’پر کلک پیمنٹ‘ کا طریقہ رائج ہے، یعنی ویب سائٹس مالکان کو گوگل اس وقت پیمنٹ ادا کرتا ہے، جتنی بار ان کے پیج کو کلک کیا جاتا ہے لیکن نئے طریقے کے تحت ویب سائٹ کے کسی بھی حصے یا پیج پر اشتہار نظر آنے پر پیسے ادا کیے جائیں گے۔

نئے طریقے کے تحت ویب سائٹس مالکان کو کوئی تبدیلی نہیں کرنی پڑے گی، گوگل اپنے خود کار نظام کے تحت اشتہارات کو ویب سائٹس پر آویزاں کرے گا۔

ساتھ ہی گوگل نے واضح کیا کہ نئے طریقہ کار کے تحت اگرچہ آمدنی آسان اور بہتر ہوجائے گی لیکن ویب سائٹس مالکان کی کمائی کے حصے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، انہیں اتنا ہی اشتہارات کمائی کا 68 فیصد حصہ ملے گا۔

اس وقت گوگل ایڈ سینس پر مونیٹائز ویب سائٹس کو اشتہارات کی کمائی کی مد میں 68 فیصد حصہ ملتا ہے، باقی 32 فیصد حصہ گوگل لیتا ہے۔

گوگل کسی بھی کمپنی سے اشتہارات دکھانے کے پیسے کلک یا پیج ویوز کے حساب سے لیتا ہے، یعنی کمپنیز کو بھی اتنے ہی پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں، جتنی بار ان کا اشتہار دیکھا جاتا ہے۔

گوگل ایڈ سینس کیا ہے؟

گوگل ایڈ سینس ویب سائٹس کو مونیٹائز کرنے کا طریقہ ہے، یعنی یہ پیسے کمانے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔

گوگل ایڈ سینس پر ویب سائٹ کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے ویب سائٹ مالک کو جی میل پر اکاؤنٹ کھول کر ’ایڈ سینس‘ میں جاکر اپنی معلومات فراہم کرنے پڑتی ہے، اس کے بعد گوگل مذکورہ ویب سائٹس کا جائزہ لے کر اسے اشتہارات کے لیے قابل قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ سناتا ہے۔

گوگل کی جانب سے ویب سائٹ کو قابل قبول قرار دیے جانے کے بعد اس پر اشتہارات دکھانے کا سلسلہ جاری ہوجاتا ہے اور ہر ویب سائٹ پر اس کے علاقے اور پڑھنے والے افراد کی پسند کے مطابق اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔

گوگل ایڈ سینس کو 2003 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس وقت دنیا بھر کی ویب سائٹس اس طریقہ کار سے سالانہ اربوں ڈالر کی کمائی کر رہی ہیں اور ہزاروں پاکستانی ویب سائٹس بھی اس سے کمائی کر رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہم اسرائیل کی توہین کا جواب دیں گے: ہسپانوی وزیر خارجہ

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: میڈرڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم

برطانوی عوام فلسطین کے حامی یا مخالف؟

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: انگلستان میں مسئلہ فلسطین کے حامیوں نے اعلان کیا ہے

قیدیوں کے تبادلہ کیس میں صہیونی سازش کو شکست

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 40ویں دن

یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز

?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

کویت میں منشیات فروخت کرنے پر سزائے موت کا دائرہ بڑھا

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:     کویت میں منشیات کی متعدد کھیپوں کے حوالے سے

غزہ میں تباہ کن ویرانی؛ 90 فیصد رہائشی علاقے زمین بوس

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ اور قابض اسرائیلی افواج کے

اسلام آباد: صحافی وحید مراد ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا

?️ 28 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی

9 مئی واقعات کو جواز بناکر کسی جماعت کو دیوار سے لگانا جائز نہیں: سینیٹر مشتاق

?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے