جارجیا(سچ خبریں) جارجیا میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین نے انتظامیہ کو بتایا کہ انہوں نے گوریلوں کو کھانستے ہوئے دیکھا جس کے ان کا معائنہ کیا گیا تو ایک چڑیا گھر میں موجود20میں سے 13 گوریلوں کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ اٹلانٹا کے مقامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جارجیا کے چڑیا گھر میں موجود 20 میں سے 13 گوریلوں کو کرونا کی تشخیص ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ان گوریلوں میں دنیا کا طویل العمر گوریلا اوزی بھی شامل ہے، جس میں معمولی علامات پائی گئیں ہیں۔
جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین نے انتظامیہ کو بتایا کہ انہوں نے گوریلوں کو کھانستے ہوئے دیکھا، جن کا معائنہ کروانے پر اُن کا سارس کو 2 کا ٹیسٹ کیا گیا، جن کی رپورٹ مثبت آئی۔ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ گوریلوخ نا اینٹی باڈیز سے علاج کیا جارہا ہے۔
چڑیا گھر کےسینئر ڈائریکٹر برائے صحت سام ریویرا نے بتایا کہ ان گوریلوں کو کورونا کی پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے مونو کلونل اینٹی باڈیز سے علاج کیا جا رہا ہے، ہمارے ڈاکٹرز نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور امید ہے کہ یہ مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ بند ہونے تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا: ابوزہری
جنوری
کولمبیا کے صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ
جون
عراق کو صیہونی حکومت کی طرف دھکیلنے کے پس پردہ عناصر بے نقاب
جولائی
بائیڈن کا دماغ کام نہ کرنے کا ایک اور ثبوت
جنوری
شبلی فراز کا صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر حربہ استعمال کرنے کا اعلان
مارچ
واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور اہم تبدیلی کا اعلان
دسمبر
کوئی ادارہ غیرمنظور شدہ فنڈز خرچ نہیں کرسکتا، وزارت خزانہ
اپریل
تل ابیب نے خود مختار تنظیم کی سکیورٹی فورسز کو دھمکی دی
ستمبر