کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر متعارف کرا دیا گیا

کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر متعارف کرا دیا گیا

🗓️

الینوئے(سچ خبریں) کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر متعارف کرا دیا گیا،  ایپ سے صرف ایک بار ہدایت لینے کے بعد یہ ٹریکٹر اپنا سارا کام مکمل خودکار انداز میں انجام دیتا ہے۔ یہ ٹریکٹر ایک امریکی کمپنی ’جان ڈیئر‘ نے  پیش کیا ہے جو خودکار طور پر ہل چلانے کے علاوہ کاشتکاری کے دوسرے متعلقہ کام بڑی مہارت سے انجام دے سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس ٹریکٹر کو ’ڈیئر 8 آر‘ (Deere 8R) کا نام دیا گیا ہے جو 40 ہزار پاؤنڈ (18 ٹن سے زیادہ) وزنی ہے۔یہ اپنے اسٹیریو کیمروں کے چھ جوڑوں کی مدد سے کھیت پر نظر رکھتا ہے اور جی پی ایس سے رہنمائی لیتے ہوئے اپنے مطلوبہ راستوں پر ہل چلاتا ہے۔اس کا خودکار نظام طاقتور مائیکروپروسیسرز، حساسیوں (سینسرز) اور مصنوعی ذہانت والے ایک پروگرام سے لیس ہے جو موبائل ایپ کے ذریعے کسان کے اسمارٹ فون سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔

کسان کو صرف اتنا کرنا ہوتا ہے کہ وہ ٹریکٹر سے ہل یا کوئی دوسرا متعلقہ زرعی آلہ منسلک کرے اور ایپ کے ذریعے اس اراضی کی نشاندہی کردے کہ جہاں ٹریکٹر سے ہل چلانا یا کوئی اور کام لینا مقصود ہے۔کسان کو مزید صرف اتنا کرنا ہوتا ہے کہ ایپ سے ٹریکٹر کو کام شروع کرنے کی ہدایت دے اور اس کے بعد چاہے تو اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارے یا پھر کچھ اور کرے۔یہ ٹریکٹر ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سارا کام خودکار طور پر سنبھالتا ہے جبکہ اس دوران وہ ہل چلانے کے علاوہ کھیت میں فصلوں اور مٹی کی صحت، مٹی میں نمی کی مقدار اور دوسری اہم زرعی معلومات بھی جمع کرتا رہتا ہے۔

اس پورے عمل میں ویسے تو کسان کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اگر کبھی کبھار ٹریکٹر کا سامنا کسی غیر متوقع صورتِ حال سے ہوجائے کہ جسے اس کا سافٹ ویئر سنبھالنے کے قابل نہ ہو، تو پھر اس کا نظام فوری طور پر ایپ کے ذریعے کسان کو اس کی خبر دیتا ہے تاکہ وہ اس مشکل یا رکاوٹ کا ازالہ کرنے کےلیے اس کی مدد کرے۔

جان ڈیئر کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جیمی ہنڈمین کا کہنا ہے کہ خودکار ٹرک اور کار کے مقابلے میں خودکار ٹرک بنانا زیادہ مشکل کام تھا کیونکہ ٹریکٹر کو ان دوسری گاڑیوں سے کہیں زیادہ کام کرنے ہوتے ہیں جو ایک دوسرے سے مربوط ہونے کے علاوہ اپنی اپنی جگہ بہت پیچیدہ بھی ہوتے ہیں۔اسی بناء پر وہ ’ڈیئر 8 آر‘ کو زرعی ٹیکنالوجی میں ایک نیا انقلاب قرار دے رہے ہیں۔ البتہ اب تک اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نہیں ہوں: مودی

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹائمز ناؤ ٹی وی کو انٹرویو

امریکہ پر بھروسہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے: افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ

🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ نے یوکرائن میں پیش آنے

جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت

🗓️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ میں اب تک ہونے والے تمام جنگ بندی مذاکرات کی

امریکہ مشرق وسطیٰ پر بمباری کے بجائے کیا کرے؟برطانوی اخبار کا مشورہ

🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ

بیت اللہ الحرام کے زائرین میدان عرفات کی طرف روانہ

🗓️ 8 جولائی 2022سچ خبریں:  بیت اللہ الحرام کے زائرین نے آج جمعہ کی صبح

جارحین کے ساتھ انصار اللہ نے کی حجت تمام

🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: کل رات انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان

سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ’بحریہ ٹاؤن کے 35 ارب روپے‘ قومی خزانے میں منتقل کرنے کا حکم

🗓️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ بحریہ

کیا 2022 کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہے؟

🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے