🗓️
سچ خبریں: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جہاں صارفین کے ذاتی استعمال کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے وہیں اس ایپ کا شمار بہترین کاروباری ٹول کے طور پر بھی کیا جانے لگا ہے۔
واٹس ایپ کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، نیا فیچر کاروباری صارفین کیلئے ان کے اہم پیغامات کو محفوظ کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔
واٹس ایپ میں اس وقت صارفین کے پیغامات کو محفوظ کرنے کیلئے چند آپشنز موجود ہیں جن میں starred message یا pinning جیسے آپشن شامل ہیں لیکن اس نئے فیچر کو کاروباری صارفین کے لیے زیادہ اہم تصور کیا جارہا ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ میسیج اب Note کی صورت صارف کی چیٹ میں ہی شامل کیے جا سکیں گے۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر واٹس ایپ بزنس کے بیٹا ورژن 2.24.9.17 میں شامل کیا گیا ہے، اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین مخصوص پیغام کو منتخب کرتے ہوئے "Add to Note” میں شامل کریں گے جس کے بعد وہ پیغام بطور نوٹ صارف کے پاس محفوظ ہو جائے گا، اس کے بعد صارفین جب چاہے پیغامات میں نئے نوٹ شامل کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر فی الحال بزنس اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہوگا، امید ہے کہ اس فیچر کو جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔
اگرچہ یہ بزنس صارفین کیلئے ایک بہترین ٹول ہے لیکن یہ عام صارفین کی سہولت کیلئے بھی ایک اچھا انتخاب ثابت ہوگا۔
مشہور خبریں۔
جنوبی کوریا میں سام سنگ کے ہزاروں کارکنوں کی ہڑتال
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: سام سنگ کے ہیڈ کوارٹر ہواسیونگ میں منعقدہ ایک مظاہرے میں
جولائی
ڈراموں میں خواتین پر تشدد کرنے اور انہیں مجبور دکھانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، شائستہ لودھی
🗓️ 4 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کے مطابق مقبولیت اور
مارچ
ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا
🗓️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی
نومبر
ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے
اکتوبر
سعودی عرب یمن جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے:یمنی تجزیہ نگار
🗓️ 23 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے ایک قلم کار اور صحافی علی الدروانی نے کہا
مئی
امریکہ ہمارے ملکی مسائل میں مداخلت نہ کرے:طالبان
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان نے امریکی وزارت خارجہ کے بیان پر رد عمل کا
جولائی
جرمنی میں روس کی حمایت میں عوامی مظاہرے
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:جرمن حکومت جانب میں یوکرین جنگ میں روس کی مخالفت کے
اپریل
ہمیشہ مظلوم کی حمایت کرنے والی عوام
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام اس ملک کے چھوٹے اور بڑے
اکتوبر