بیجنگ(سچ خبریں)چینی خلائی گاڑی نے ایک ماہ کی مسلسل جدوجہد اور تحقیق کے بعد چاند پر موجود پُراسرار جھونپڑی کی حقیقت کا پتہ لگالیا چینی سائنس دانوں نے اس پُراسرار شے کا راز جان لیا ہے، سائنس دانوں نے پُراسرار شے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔چاند پر پر اسرار شے در اصل ایک بہت بڑی چٹان تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنہ 2019 سے چاند پر موجود چینی خلائی گاڑی "یوٹو 2 روور” نے دسمبر 2020 میں چاند کے شمالی حصّے میں پُراسرار شے (جھونپڑی یا گھر) کی تصویر کیمرے میں محفوظ کی ہے، جسے دیکھ کر سائنسدان حیرت زدہ رہ گئے تھے۔
ایک ماہ کی مسلسل جدوجہد اور تحقیق کے بعد چینی سائنس دانوں اس پُراسرار شے کا راز جان لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چاند پر نظر آنے والی پُراسرار شے دراصل ایک بڑی چٹان تھی جو دور سے جھونپڑی یا گھر نما نظر آرہا تھا، یوٹو 2 روور نے چٹان کی تصاویر بھی ارسال کردیں۔
پہلی تصویر میں بہت دور ہونے کی وجہ سے یہ چٹان زیادہ بڑی اور زیادہ پراسرار لگی تھی مگر اس کے قریب جانے پر روور اس کی حقیقت جاننے میں کامیاب ہوا۔چینی ماہرین نے چٹان کی ساخت دیکھتے ہوئے اسے جیڈ ریبٹ سے تشبیہ دی ہے کیوں کہ وہ کسی خرگوش کی طرح نظر آرہی ہے۔خیال رہے کہ چینی خلائی گاڑی یو ٹو 2 روور چاند کے تاریک حصّے پر اترنے والی دنیا کی پہلی خلائی گاڑی ہے۔
مشہور خبریں۔
جرمنی وزیر خارجہ کا لبنان کا سفر کرنے کا ارادہ
جون
اپوزیشن نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا
مئی
سید حسن نصر اللہ اسرائیل کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں؛ سابق صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف
مارچ
مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کا زبردست حملہ
فروری
فرانس کا ایک اور اسلام مخالف اقدام؛مذہبی آزادی کے خلاف بل پاس
جولائی
صیہونیوں نے غزہ کے طبی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ کیا کیا ہے؟غزہ کے صحرائی اسپتالوں کے ڈائریکٹر کا انٹرویو
فروری
امریکہ اور چین کی جنگ دنیا کو تباہ کر دے گی:کسنجر
اگست
شامی عازمین حج کے لیے طویل عرصے بعد خوشی کی خبر
فروری