🗓️
نیویارک( سچ خبریں)پرانی اور بلیک اینڈ وائت تصاویر کو رنگین بنایا جا سکتا ہے، گوگل امیج ایڈیٹر میں تصاویر کی ایڈیٹنگ بہتر بنانے کے لئے متعدد فلٹرز اور ٹولز پہلے سے ہی موجود ہیں لیکن اب بہت جلد مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے نئے ٹولز پیش کیے جارہے ہیں جن کی مدد سے پرانی اور بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو حقیقی رنگین بنانا آسان ہے۔
اس کے علاوہ اب ازخود کولاج، اینی میشن فلم، اسٹائلش تصاویر بنانے کا آپشن بھی شامل کیا جارہا ہے، جس کے لئے تصویر کے نیچے آپشنز رکھے جائیں گے جن میں روشنی بڑھانے، تصویر گھمانے سمیت دیگر اہم فیچرز ممکن ہوں گے۔
گوگل فوٹو کے پروجیکٹ سربراہ ڈیو لائب کے مطابق ہمارے ٹولز کے ذریعے روزانہ پانچ ارب تصاویر ایڈٹ کی جاتی ہیں اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔گوگل امیج ایڈیٹر میں بعض تبدیلیوں کو ایک کلک سے بہتر بنانے کے آپشن بھی شامل کیے گئے ہیں، اس میں شامل ایک ٹول کے ذریعے تصویر میں موجود شخص کے ساتھ اس کی نئی تصویر شیئر کی جاسکتی ہے۔
ایک اور آپشن کلر پوپ کا بھی ہے جو پس منظر کے مقابلے میں تصویر کے اس حصے کو واضح کردیتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ کو گہرا یا سیاہ کردیتا ہے۔گوگل امیج ایڈیٹر میں ’کلرائز‘ ٹول بھی موجود ہے جو آپ کی نایاب بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو بہت خوبصورتی اور مہارت سے رنگین بنادے گا، اس کے لیے گوگل ماہرین نے کمپیوٹر وژن اور مصنوعی ذہانت سے مدد لی ہے۔
نیورل نیٹ ورک تصویر میں ہر جگہ کی مناسبت سے رنگ بھرتا ہے، اگر سیاہ و سفید تصویر میں گھاس ہے تو سبز ہوجائے گی، انسانی چہرے پر بال سیاہ اور لباس پر اسی مناسبت سے رنگ شامل کرنا ممکن ہوگا۔
مشہور خبریں۔
حماس کے سینئر وفد کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی
مارچ
رفح میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات مسمار
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے گذشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی
جون
نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے صہیونیوں کے مظاہرے
🗓️ 28 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے حملے سے پہلے ہی دائیں بازو کی لیکود
جون
حیفا میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے درجنوں دھماکے
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی خبر رساں ذرائع اور مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کے
جنوری
احسن خان کی وجہ سے بولی وڈ میں جانے کا موقع ملا، میکال ذوالفقار
🗓️ 19 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول ماڈل، اداکار و پروڈیوسر میکال ذوالفقار نے انکشاف
نومبر
صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے
جون
غزہ جنگ کا امریکی اور صیہونی بنیادی مقصد
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ میں امریکہ کی عملی حمایت، زمینی حقائق اور
اکتوبر
افریقہ پر اتنا دباو کیوں؟
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:کریملن نے منگل کو اعلان کیا کہ مغربی ممالک، خاص طور
جولائی