پاکستان کے پہلے مقامی فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

پاکستان کے پہلے مقامی فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا،کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان اُن ترقی یافتہ ملک کی صف میں کھڑا ہو گیا جہاں توانائی کے ذرائع شامل ہو جائیں گے، یہ یونٹس ماحول دوست ہیں،  شہری ایک مہینے بعد یہاں سے گاڑیاں چارج کرسکیں گے۔

تفصیلات  کے مطابق چیمبر آف کامرس کے صدر یاسر الیس نے نجی کمپنی کی جانب سے فاسٹ چارجنگ اسٹیشن تعمیر کیا گیا ہے۔کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے یہ یونٹ پاکستان میں ہی تیار کیے گئے ہیں،  کمپنی ان اسٹیشنز کو گیس اور پیڑول پمپس کی طرح لگانے جا رہی ہے، ابتدائی طور پر پاکستان کے 8 بڑے شہروں میں 60-120 یونٹ تعمیر کیے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ یونٹ سولر انرجی پر بھی تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس یونٹ پر پچیس منٹ میں گاڑی کی بیٹری کو فل چارج کیا جائے گا،  یہ پیٹرول اور گیس کے مقابلے میں کم قیمت اس لیے ہوگی کہ سولر کے ذریعے بجلی حاصل کی جائے گی۔چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کا کہنا تھا کہ ’چین اور بھارت کے بعد پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے، اگر یہ اسٹیشن لگ جائیں تو ملک میں الیکٹریکل گاڑیاں خود بہ خود چلنا شروع ہوجائیں گے کیونکہ دو سے ڈھائی ہزار میں گاڑی چارج ہو گی جو تین سو کلو میٹر چلے گی‘۔

چارجنگ یونٹ یا اسٹیشن میں  30 کلو واٹ، 60 کلو واٹ، 120 کلو واٹ کے چارجرز لگائے گئے ہیں، ہر چارجر اپنی طاقت کے اعتبار سے اتنی جلدی گاڑی چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جیسے 120 کلو واٹ کا چارجر 30 منٹ میں گاڑی چارج کرسکے گا۔

اس موقع پر اسلام آباد چیمبرآف کامرس کے صدر سردار الیاس کا  کہنا تھا کہ ’پاکستان کا مستقبل الیکٹرک وہیکلز کا ہے، آنے والے دنوں میں الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ہوں گی، گاڑیاں مقامی سطح پر بننے سے انڈسٹری کو فروغ ملے گا، اگلے ماہ لاہور، ملتان اور کھاریاں میں چارجنگ اسٹیشنز کا افتتاح کیا جائے گا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’پچاس روپے فی کلو وواٹ کے حساب سے گاڑی چارج کی جائے گی۔

 

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا امریکہ کی خطرناک ترین رسوائی کے بارے میں تحقیقات کا حکم

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر

سلامتی کونسل کی ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف قرارداد منظور

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA)، کی سلامتی کونسل نے ایران

غزہ کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی منافقت کی ایک اور مثال؟

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے مصر کے صدر کے ساتھ کملہ حرث

ماضی میں شادی پردلہن کو ملنے والی چیزیں کیسے دکھائی جاتی تھیں؟ نادیہ افگن نے بتادیا

?️ 25 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا اسٹار کین ڈول کی جانب سے ماضی

پاکستانیوں سمیت ایل پی جی ٹینکر کا پورا عملہ خیریت سے ہے۔ دفترِ خارجہ

?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ

آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہیں

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر

2023 میں اسرائیل سے ریورس مائیگریشن کا سب سے زیادہ ریکارڈ

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے شماریاتی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے واللا نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے