?️
برلن(سچ خبریں) ٹیلیگرام کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز کا اعلان کیا گیا ہے جس کی تفصیلات بھی بتائی گئیں ہیں ، جن میں وائس چیٹ میں ویڈیو سپورٹ، پیمنٹس 2.0، شیڈولنگ وائس چیٹس، وائس چیٹس کے لیے منی پروفائلز، نیا ویب ورژن اور دیگر شامل ہیں۔ ٹیلیگرام کی جانب سے اب گروپس اور چینیلز کے ایڈمنز کو وائس چیٹس شیڈول کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔
ان اپ ڈیٹس میں وائس چیٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ سپورٹ، قابل ذکر ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ میسجنگ ایپ مائیکرو سافٹ ٹیمز، زوم اور گولگ میٹ کو ٹکر دینے کی کوشش کررہی ہے۔یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
اسی طرح ایک اور اپ ڈیٹ پیمنٹ 2.0 بھی اہم ہے جس کے تحت کسی بھی چیٹ میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔اس مقصد کے لیے 8 تھرڈ پارٹی پیمنٹ سروسز کو ٹیلیگرام میں ایڈ کیا جارہا ہے جبکہ صارفین کو ایپ میں کسی خریداری پر طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔
اسی طرح ٹیلیگرام کی کسی بھی ایپ بشمول ڈیسک ٹاپ سے بھی ادائیگیاں کی جاسکیں گی۔شیڈول وائس چیٹ پر رنگا رنگ کاؤنٹ ڈاؤن دکھایا جائے گا اور صارفین کے پاس آپشن ہوگا کہ واٹس چیٹ شروع ہونے پر ایک نوٹیفکیشن موصول کرسکیں گے۔
ٹیلیگرام کی جانب سے صارفین کے لیے منی پروفائلز کے ذریعے یہ جاننا بھی آسان بنایا جارہا ہے کہ وہ کس سے وائس چیٹ کررہے ہیں۔اس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین پروفائل پکچرز اور بائیو کو وائس چیٹ ونڈو سے نکلے بغیر دیکھ سکیں گے۔ٹیلیگرام کی جانب سے 2 ویب ایپس کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جس میں مختلف فیچرز جیسے انیمٹڈ اسٹیکرز، ڈارک موڈ، چیٹ فولڈز اور دیگر موجود ہوں گے۔
ٹیلیگرام ویب K اور ویب Z محض 400 کے بی حجم کی ایپس ہوں گی اور اسٹینڈ آلون ایپس کے طور پر کام کریں گی۔دیگر فیچرز میں چیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو انگلیوں سے زوم کرنے کا آپشن بھی ابل ذکر ہے جبکہ آئی او ایس میں ویڈیو کو 15 منٹ فاسٹ فارورڈ اور ریوائنڈ بھی کیا جاسکے گا۔
اینڈرائیڈ میں اسکرین کو دائیں یا بائیں سائیڈ کو دبا کر رکھ کر ایسا کیا جاسکے گا اور 10 سیکنڈ فارورڈ یا ریوائنڈ کیا جاسکے گا۔ٹیلیگرام کو اب اینڈرائیڈ صارفین پلے اسٹور کی بجائے براہ راست ٹیلی گرام ڈاٹ او آر جی سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے بلکہ وہاں کئی دن یا ہفتے پہلے نئے ورژن کو بھی انسٹال کرسکیں گے۔


مشہور خبریں۔
آبادی سے زیادہ ووٹروں کے اندراج کا انکشاف، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آبادی اور ووٹرز کے
ستمبر
چابہار معاہدے سے پورے خطے کا فائدہ : ہندوستانی وزیر خارجہ
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایران کی اسٹریٹجک بندرگاہ چابہار کے لیے ہندوستان اور ایران
مئی
قطر میں تعلقات کو معمول پر لانے میں صیہونیوں کی ناکامی
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں عرب میڈیا نے کارٹونز میں صہیونیوں کی طرف
نومبر
چینی سفیر کی اسحٰق ڈار سے ملاقات، ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی
?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چین نے پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی
دسمبر
شامی صدربشار الاسد کا ماسکو کا غیر متوقع دورہ
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:شامی صدر بشار الاسد نے ماسکو کے اپنےغیر متوقع دورہ کے
ستمبر
روسی سفارت کار: یوکرین میں مالیاتی اسکینڈل پر مغرب کی خاموشی شرمناک ہے
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے اس بات کی
نومبر
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟روس کی زبانی
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے
جنوری
اسد عمرکا ملک میں کورونا کی بگرٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار
?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ
اپریل