?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی فروخت کے معاملے پر 19 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فون پر مذاکرات ہوئے۔
دونوں صدور کے درمیان بات چیت کا مقصد ٹک ٹاک کو امریکا میں جاری رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تناؤ کو کم کرنے کے لیے معاہدہ طے کرنا تھا۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز’ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ تھا، تاہم دوسری جانب چینی حکام نے تاحال اس گفتگو کی تصدیق نہیں کی۔
امریکی ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو 19 ستمبر کی صبح کے وقت شروع ہوئی۔
دونوں رہنما ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سمٹ کے دوران 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک جنوبی کوریا میں ملاقات کے امکان پر بھی غور کر رہے ہیں۔
چند دن قبل 15 ستمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا تھا کہ چین اور امریکا ٹک ٹاک کی فروخت کے معاملے پر متفق ہوگئے اور وہ مزید معاملات کے لیے چینی صدر سے بات کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 17 ستمبر کو امریکا میں ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت کو چوتھی بار بڑھاتے ہوئے اس کی پابندی کی نئی تاریخ 16 ستمبر مقرر کردی تھی۔
ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی کا قانون گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا، جس کے تحت ٹک ٹاک کو 20 جنوری 2025 تک اپنی ملکیت امریکی ہاتھوں میں منتقل کرنا تھی۔
قانون کے مطابق ٹک ٹاک اپنی چینی ملکیت سے الگ ہو کیونکہ قانون سازوں اور انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ چینی حکومت اس ایپ کے ذریعے امریکی صارفین کا حساس ڈیٹا حاصل کر سکتی ہے یا پروپیگنڈا پھیلا سکتی ہے۔
ٹک ٹاک نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے ڈیٹا کی حفاظت کے اقدامات کیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج میں ہائی الرٹ جاری
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت اور
مارچ
23 مئی کو اسلام آباد میں میری گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں، عمران خان
?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کے ختم ہونے کا خدشہ بڑھ گیا
?️ 28 جولائی 2025نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کے ختم ہونے کا خدشہ بڑھ گیا
جولائی
پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
?️ 10 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و
جولائی
عدم اعتماد کی تحریک ایک بین الاقوامی سازش تھی:فواد چوہدری
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان
اپریل
گزشتہ 3 ماہ میں اسرائیل کا کتنا نقصان ہوا ہے؛پہلی بار حزب اللہ کی زبانی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب اسرائیل اپنی انسانی اور فوجی ہلاکتوں
جنوری
قطر نے سویڈن کو کیسے سبق سکھایا؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ میں ایک قطری اسٹور کی کاروائی
جولائی
شبوا میدان میں سعودی اتحاد کی پیش قدمی 140 حملہ آور ہلاک اور زخمی
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی صوبے شبوہ
جنوری