🗓️
کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک نےصارفین کے لئے آج خصوصی ٹرانسپیرنسی سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد استعمال کرنے والوں کے حوالے سے جوابدہی کے عزم کو تقویت پہنچانا ہے، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں اور ماہرین کے لیے فیڈ بیک فارم بھی شامل کیا گیاہے۔
اس جدید سینٹر میں پلیٹ فارم کی تاریخی سالانہ اور سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹس اور اْن کے علاوہ مستقبل میں جاری کردہ انٹرایکٹو رپورٹس بھی دستیاب ہوں گی۔ سینٹر کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی 2021 H1 کنٹنٹ ریموول ریکوئسٹس رپورٹس کے اجراء کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
خود اپنی اور اپنی دیانتداری کے تحفظ کی غرض سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے جوابدہ رہنے کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے پلیٹ فارم تندہی سے ٹرانسپیرنسی رپورٹس شائع کرتا ہے۔ٹرانسپیرنسی کے ذریعہ اپنا اعتماد قائم کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک نے رپورٹس کا اجراء سنہ 2019ء میں شروع کیا تھا اور تب سے مختلف مطالعات اور دریافتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جن میں نئے، گہرے اور انڈسٹری میں بالکل نئے ڈیٹا انکشافات شامل ہوتے ہیں۔
اہم معلومات میں ہٹائے گئے مشتبہ کم عمر اکاؤنٹس کا حجم یا ایسے اشتہارات جنھیں ٹک ٹاک کے سخت معیارات پر پورا نہ اترنے کے باعث رد کیا گیا شامل ہوتے ہیں۔اپنی ٹرانسپیرنسی کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے ٹک ٹاک نے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں اور ماہرین کے لیے فیڈ بیک فارم بھی شامل کیا ہے تاکہ رپورٹ کے مزید اور نئے فارمیٹس تیار کیے جا سکیں اور اْسی کے ساتھ اب مشین کے ذریعے پڑھے جانے کے قابل اور ڈاؤن لوڈ کیے جانے والا ڈیٹا بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہمارے ملک سے ترکی اور امریکی غیر قانونی موجودگی کا خاتمہ ہونا چاہیے:شامی عہدہ دار
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے اپنے ملک سے ترکی
مئی
حریم شاہ نے مزید ویڈیوز، آڈیوز لانے کی دھمکی دے دی
🗓️ 8 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بے
فروری
صیہونی ویب سائٹ کی نظر میں حماس کی طاقت
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی ویب سائٹ نے غزہ کی پٹی پر صیہونی
جنوری
امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشق کے مقاصد
🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
یورپی یونین کا صیہونیوں کو پیغام
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی قابضین کے جرائم
دسمبر
جولان کی پہاڑیوں سے چار F16 طیاروں سے دمشق پر اسرائیلی حملہ
🗓️ 20 فروری 2023سچ خبریں:لاذقیہ میں روس کے مصالحتی مرکز کے نائب اولیگ گورینوف نے
فروری
عمران خان نے سب مظالم معاف کرنے کی حامی بھرلی ہے ، صاحبزادہ حامد رضا
🗓️ 27 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان
دسمبر
مصر اور ترکی کے مابین کشیدگی میں کمی، حماس نے خیرمقدم کردیا
🗓️ 2 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں) مصر اور ترکی کے مابین جاری کشیدگی میں کمی
اپریل