?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے گوگل کو ٹکر دینے کے لیے گوگل میپس جیسا فیچر پیش کردیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر ’ریویوز‘ نامی نیا فیچر پیش کردیا گیا، جس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم ترتیب وار باقی ممالک کے صارفین کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔
مذکورہ فیچر خصوصی طور پر مقامات اور لوکیشنز کی معلومات کو تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں پیش کرنے کا کام کرے گا۔
مذکورہ فیچر ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر سرچنگ کے دوران کام کرے گا، جیسے ہی صارفین کسی بھی مقام کو تلاش کریں گے تو ان کے سامنے ریویوز نامی آپشن آجائے گا، جسے کلک کرنے کے بعد صارفین مذکورہ مقام سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر دیکھ سکیں گے۔
فیچر کے تحت ریویوز میں مذکورہ مقام یا لوکیشن کی وہ ویڈیوز یا تصاویر سب سے پہلے دکھائی جائیں گی، جن پر صارفین نے زیادہ کمنٹس کیے ہوں گے یا جن کے ویوز زیادہ ہوں گے۔
ٹک ٹاک پر لوکیشن یا مقام سے متعلق معلومات کے مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کسی بھی مقام یا لوکیشن سے متعلق تصویری اور ویڈیوز کے ریویوز اور معلومات دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر گوگل میپس جیسا ہی ہے اور اس فیچر کے تحت ٹک ٹاک گوگل کو پیچھے چھوڑنے کے چکر میں ہے۔
ٹک ٹاک پر امریکا سمیت دنیا بھر میں نوجوان افراد مقامات، شہروں، ممالک اور لوکیشنز سے متعلق معلومات تلاش کرتے ہیں اور ٹک ٹاک نے اسی رجحان کو دیکھتے ہوئے مذکورہ فیچر پیش کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی ہتھیاروں کی منڈی
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کے اعداد و
اکتوبر
دنیا میں ڈالر کی گراوٹ کی وجہ امریکہ
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں رکنیت کے امیدوار نے اس ملک کی پالیسیوں
جون
آئرلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت اور اس ملک کے شمالی شہروں
اکتوبر
پہلا سائبر ٹرک منظر عام پر
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے دو سال کی
جولائی
یوم علی پر سخت سیکیورٹی انتطامات، ملیر سے نکلنے والا جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر
?️ 22 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ
مارچ
اردن میں اخوان المسلمین پر پابندی کے اسباب
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اخوان
اپریل
پنجاب حکومت نے لاہور ایمرجنسی بلاک بنانے کا اعلان
?️ 9 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت
ستمبر
صیہونی حکومت نے یوکرین کو ہیلمٹ اور حفاظتی واسکٹ بھیجے
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت جنگ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ
مئی