ٹک ٹاک پر پیرنٹنگ کنٹرول کے فیچرز متعارف

?️

سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کم عمر افراد کو ایپلی کیشن سے دور یا محدود رکھنے کے لیے مزید پیرنٹنگ کنٹرول فیچرز پیش کردیے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے پیرنٹنگ کنٹرول فیچرز میں اضافہ کرتے ہوئے والدی کو یہ رسائی دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا وقت ٹک ٹاک پر محدود کردیں۔

فیچر کے تحت والدین چاہیں تو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر ہفتہ وار استعمال کرنے کا وقت 30 منٹ تک محدود کر دیں۔

اسی طرح والدین کو چھٹی والے دن ٹک ٹاک کو چلانے کے لیے وقت میں اضافے کرنے تک بھی رسائی دی گئی ہے۔

فیچر کے تحت بچے از خود ٹک ٹاک پر اپنے دورانیے کو نہیں بڑھا سکیں گے، ان کی ایپ والدین کی جانب سے مقرر کیے گئے وقت کے بعد کام نہیں کرے گی اور اگر بچے ٹائم بڑھانے کی کوشش کریں گے تو ان سے ایپ خصوصی پاس ورڈ پوچھے گا جو کہ صرف والدین کو معلوم ہوگا۔

پیرنٹنگ کنٹرول کے تحت والدین کو یہ رسائی بھی دی گئی ہے کہ وہ اس پر بھی نظر رکھ سکیں گے کہ ان کے بچوں کو کون فالو کر رہا ہے اور ان کے بچے کن کو فالو کر رہے ہیں اور کن سے ان کی گفتگو ہوتی ہے؟

فیچر کے تحت اگر بچے نوٹیفکیشنز کو ڈیلیٹ نہیں کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک کے مطابق اگر والدین اپنے کم عمر بچوں کے لیے ڈیوائس ٹائم محدود نہ بھی کریں تو بھی 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے کمپنی از خود وقت کم کرکے 60 منٹ تک محدود کردے گی۔

یعنی 18 سال سے کم عمر بچے 60 منٹ سے زائد وقت تک ٹک ٹاک کو استعمال نہیں کر سکیں گے، ان کی ایپ مقررہ وقت کے بعد کام نہیں کرے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکی پابندیاں ایران کے ساتھ تعاون کو متاثر نہیں کر سکتیں: چین

?️ 26 اگست 2026سچ خبریں:چین نے واضح کیا ہے کہ ایران سے متعلق اداروں اور

پاکستان بار کونسل کے ساتھ جھگڑے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منقسم

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی وکلا تنظیموں میں سے ایک سپریم کورٹ

قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کی تفصیلات

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے پینتیسویں

ناقدین کو دبانے کے لیے سعودی نے کیا سائبر سسٹم کا استعمال

?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں: سعودی ناقدین اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کے جواز کے

وزیر اعظم کے معاونین میں اضافہ

?️ 23 جون 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید 3 معاونین

یوٹیوب اور انسٹاگرام نے نابالغ بچوں کے اشتہارات سے بھی اربوں ڈالر کمالیے

?️ 1 جنوری 2024 سچ خبریں: معروف امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا

شہید نصراللہ کی قیادت کے 32 سال؛ فتح سے شہادت تک

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام سید حسن

کیلیفورنیا میں امدادی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 افراد ہلاک

?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے قریب طبی امدادی ہیلی کاپٹر سمندر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے