سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر تحقیق کرنے والے ریسرچرز نے دعویٰ کیا ہےکہ پلیٹ فارم نے فلسطین اور غزہ کے ہیش ٹیگز میں استعمال ہونے والی ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ریسرچرز کی تحقیق کے مطابق اسٹینڈ ود فلسطین کے ہیش ٹیگ پر موجود ویڈیوز کو مجموعی طور پر تقریبا 3 ارب کے قریب بار تک دیکھا گیا تھا جب کہ اسٹیںڈ ود اسرائیل کی ویڈیوز کو محض 20 کروڑ بار تک دیکھا گیا تھا۔
اسی طرح امریکا سمیت مسلم ممالک میں فری فلسطین کے ہیش ٹیگ کو زیادہ استعمال کیا جانے لگا اور اس پر بنائی گئی ویڈیوز 70 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔
لیکن اب تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاک نے فلسطین اور غزہ کے ہیش ٹیگز کے ٹرینڈز میں شامل ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے ہیں۔
دوسری جانب ٹک ٹاک نے بتایا ہے کہ اس نے پلیٹ فارم پر ہیش ٹیگز کے ساتھ ویو کاؤنٹ کے فیچر کو ایک ماہ قبل ہی ختم کردیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک نے ہیش ٹیگز کی ویڈیوز اور ٹاپکس کے ویو کاؤنٹ ایک ایسے وقت میں ڈیلیٹ کیے ہیں جب کہ پلیٹ فارم پر اسرائیلی مظالم کو چھپانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
ٹک ٹاک کی طرح دیگر پلیٹ فارمز پر بھی الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ فلسطین اور غزہ کے مواد کو سینسر کر رہے ہیں، تاہم تمام پلیٹ فارمز دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین اور اسرائیل میں پرتشدد مناظر پر مبنی مواد کو ہذف کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے قریبی حلقے کی زلنسکی کے مخالفین سے خفیہ مذاکرات
مارچ
بنگلہ دیشی پاسپورٹ میں تبدیلی کا معاملہ، وزارت خارج نے تنازع کے بعد وضاحت پیش کردی
مئی
سعودی ولی عہد ذہنی عارضے میں مبتلا : سعودی لیکس
فروری
مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا: وزیر خارجہ
مئی
سعودی اتحاد کے حملوں کے بعد صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بندش
دسمبر
ملزم بری ہوجائے تو مقتولین کے ورثا کو دیت کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری نہیں، سندھ ہائیکورٹ
مئی
ترک صدر کا دمشق کا دورہ؛ تاریخی مسجد اموی میں حاضری اور الجولانی سے ممکنہ ملاقات
دسمبر
پنڈورا لیکس سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
اکتوبر